دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں روڈ انفراسٹرکچر پر حکومتی توجہ
شوکت علی ملک
شوکت علی ملک
شوکت علی ملک ۔ محکمہ تعلقات عامہ حکومت آزاد کشمیر ، کوٹلی

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی قیادت میں آزاد خطہ کے حکومت نے معیشت کے ہر شعبہ کو ترقی دینے کے اہداف مقرر کر رکھے ہیں۔ روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنا کر عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہمی کے ساتھ ساتھ سیاحت کی ترقی بھی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔ آزاد کشمیر کیساتھ ملنے والی صوبائی سڑکوں کے مقابلے میں آزاد کشمیر کی سڑکیں بہت اچھی حالت میں ہیں۔ حکومت بڑی شاہراہوں کی تعمیر کے بعد اب چھوٹی اور علاقائی رابطہ سڑکوں کو معیاری بنانے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام23ـ2022 میں محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے28ارب50کروڑروپے کی رقم رکھی گئی جس میں 50کروڑروپے کی بیرونی امدادبھی شامل ہے۔جاری مالی سال میں سماجی اورپیداواری شعبہ جات میں دستیاب وسائل میں سے مناسب اضافہ تجویزکیاگیا جس کی روشنی میں 19فیصدسماجی12فیصدپیداواری اور69فیصدانفراسٹرکچر کے شعبہ جات کے لیے مختص کئے گئے تھے۔
گزشتہ مالی سال کے دوران حاصل کردہ اہداف اورجاری سال میں کمیونیکیشن اینڈورکس کے لئے مقرر کردہ اہداف کی تفصیل کچھ یوں ہے۔کمیونکیشن اینڈورکس(نارتھ)آزادریاست جموں وکشمیرکارقبہ13297مربع کلومیٹرپرمحیط ہے اوراس کی آبادی تقریبا43لاکھ 88ہزارنفوس پرمشتمل ہے۔کسی بھی ملک کی تعمیروترقی کااندازہ اس کے ذرائع رسل ورسائل سے بخوبی لگایاجاسکتاہے۔دراصل مختلف ترقیاتی اورفلاحی منصوبوں کی باآسانی اوربروقت تکمیل کادارومدار بھی علاقہ میں دستیاب شاہرات وسڑکات پرہوتاہے۔جس علاقہ میں شاہرات،سڑکات موجودہونگی وہاں بجلی،پانی،صحت عامہ،زرعی اجناس کی باآسانی نقل وحرکت اورتعلیم کی روشنی فراہم کرنے میں آسانیاں پیداہونگی۔آزادی کے وقت آزادکشمیرمیں صرف270کلومیٹرسڑکیں ہمیشہ ورثہ میں ملیں جن میں چندکلومیٹرپختہ اورزیادہ ترکچی برائے نام سڑکیں شامل تھیں۔الحمداللہ آزادی کاسورج طلوع ہونے کے بعدمملکت خدادادپاکستان کے تعاون سے آج یہ آزادخطہ9769.34کلومیٹرپختہ سڑکات اور23039ـ74میٹرسے زائدچھوٹے بڑے پلوں سے مزین ہے۔حکومت آزادکشمیر بہترین منصوبہ بندی کے تحت حکومت پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ دستیاب فنڈزکومحکمہ تعمیرات عامہ شاہرات کے ذریعے سڑکوں،پلوں کی تعمیراوران کی ضروری مرمتی ودیکھ بھال کے لیے احسن طریقے سے بروئے کارلارہی ہے۔شعبہ رسل وسائل میں موجودہ حکومت کی ترجیحات کے مطابق نیوکشمیرڈویلپمنٹ پروگرام(NKDP)کے تحت20کلومیٹرفی حلقہ(15کلومیٹر نئی رابطہ سڑکوں کی تعمیراور5کلومیٹرپرانی رابطہ سڑکوں کی ریسرفیسنگ،ریکنڈیشننگ) کے علاوہ درہ شیرخان جبڑروڈ لمبائی7.5کلومیٹر،تعمیرلنک روڈلمبائی8.75کلومیٹرضلع پونچھ،تعمیربٹ کنالہ کائی منجہ روڈلمبائی10کلومیٹر،تعمیرخورشیدآبادکالامولاروڈلمبائی4.2کلومیٹر،تعمیرپختہ پل30مٹرپٹھیالی اورتعمیر105میٹرپختہ پل رتی ڈھیری(مظفرآباد چکوٹھی روڈ) کو گزشتہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیاگیااس کے علاوہ منظورشدہ منصوبہ جات پرتیزی سے کام جاری ہے۔
ان کے علاوہ کیل تاؤبٹ روڈفیزٹوکی سکیم بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیرکی خصوصی ہدایت پرعوام اورسیاح حضرات کی سہولت کے لیے کوہالہ مظفرآبادروڈاورراولاکوٹ گوئی نالہ آزادپتن روڈپرجدیدسہولیات سے آراستہ ریسٹ ایریاز کی تعمیرکی سکیم بھی رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کی گئی ہے۔آمدہ مالی سال میں اہم سڑکات کی بقیہ رہ جانے والی سڑکات کے علاوہ دفاعی،سیاحتی اورانتہائی ناگزیرچندکلومیٹررابطہ سڑکات کی تعمیروریکنڈیشننگ کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا۔جن میں ریشیاں لیپہ برتھوالی گلی روڈبیس کلومیٹرروانی تاجلال آبادبائی پاس روڈپانچ کلومیٹر،بشارت شہید روڈدس کلومیٹر،لسڈنہ حاجی پیربھیڈی روڈدس کلومیٹر،درل پھنڈگراں کاربنی روڈتیرہ کلومیٹر،پلندری تراڑکھل روڈپندرہ کلومیٹر،آزادپتن چھچن روڈپندرہ کلومیٹر اورمنگ بجری پل،نمجرنالہ پل اورلاسری منگ تروٹی پل کی سکیم ہاء کوآئندہ مال سال کے ترقیاتی پروگرام میں موجود ہیں۔
اہم جاریہ منصوبہ جات میں ضلع نیلم میں بہترگی وپختگی شاردانوری ناڑٹاپ روڈ،لمبائی12کلومیٹر،اپگریڈیشن شاردہ کل روڈلمبائی18کلومیٹر،اپ گریڈیشن وریکنڈیشننگ ددھنیال تاشاردہ روڈلمبائی35کلومیٹر،بچائیSCO Optical Fiber Cableاٹھمقام تاتاؤبٹ روڈ123KM،تعمیرحفاظتی دیواربمقام لیسواماؤتھ لمبائی1.9کلومیٹروری کنڈیشننگ نیلم ویلی روڈتااشکوٹ روڈ خراب حصہ لمبائی 0.5کلومیٹر۔ضلع مظفرآباد میں ریماڈلنگ آف مظفرآبادسٹی Chowks،بہتری وریکنڈیشننگ آف کہوڑی پٹہکہ تادیولیاں بائی پاس روڈ کلومیٹرنمبر0تا22،بہتری وریکنڈیشننگ آف گڑھی دوپٹہ،کومی کوٹ،چھترکلاس روڈ حصہ اول لمبائی15کلومیٹر،بہتری وریکنڈیشننگ آف گڑھی دوپٹہ کومی کوٹ،چھترکلاس روڈحصہ دوئم لمبائی15ککلومیٹر،بہتری وریکنڈیشننگ آف چھترکلاس ڈنہ روڈلمبائی18کلومیٹر۔ضلع جہلم ویلی میں تعمیروپختگی ریشیاں تاموجی روڈبراستہ شیرگلی(بقیہ حصة)لمبائی10کلومیٹر،بہتری وریکنڈیشننگ آف چکارتاسدھن گلی روڈ لمبائی17کلومیٹر، بہتری وپختگی کومی کوٹ براستہ موہری چھاؤکنڈیاں شکریاں روڈلمبائی9.15کلومیٹر،تعمیرشاہ سلطان پل۔
ضلع باغ میں بہتری وریکنڈیشننگ آف ڈھلی لسڈنہ روڈلمبائی14کلومیٹر۔ضلع حویلی میں پختہ پل بھیڈی لمبائی37میٹر۔ضلع پونچھ میں تعمیربہترگی واپگریڈیشن کھائی گلہ،تولی پیر،لسڈنہ روڈلمبائی30کلومیٹر۔ضلع سدہنوتی میں تعمیروریکنڈیشننگ جھنڈاہگلہ تالاواڑی روڈلمبائی12کلومیٹر،امپروومنٹ اینڈریکنڈیشننگ آف منگ تاپلندری براستہ چھلاڑلمبائی18کلومیٹر،اپ گریڈیشن آف تراڑکھل بلوچ روڈلمبائی15کلومیٹر،اپ گریڈیشن آف پلندری تاکلہ روڈکلومیٹر11تا22.50کلومیٹرلمبائی12.50کلومیٹر،اپ گریڈیشن ریکنڈیشننگ آف بیٹھک بلوچ سرساوہ روڈلمبائی6.5کلومیٹر،تعمیروریکنڈیشننگ بلوچ جھنڈابگلہ تالاواڑی روڈحصہ دوئم لمبائی05کلومیٹر،امپروومنٹ اینڈ ریکنڈیشننگ آف سواکراس گوئیں نالہ روڈلمبائی3.5ککلومیٹر،امبپروومنٹ اینڈریکنڈیشننگ آف منگ کراس گوئیں نالہ تامنگ نکہ بازارتھوراڑروڈحصہ اول لمبائی11کلومیٹر شامل ہیں بالامنصوبہ جات پرکام تیزی سے جاری ہے جن کی تکمیل سے کثیرآبادی کوسفری سہولت میسرہوگی اوردیہی علاقوں کے رہائش پذیر عوام کوشہروں تک رسائی آسان ہوگی۔
فیڈرل فنڈڈپراجیکٹس میں حکومت پاکستان کے مالی تعاون سے بہترگی وریکنڈیشننگ آف نوسری لیسوابائی پاس روڈ ضلع مظفرآباد،نیلم52کلومیٹرپرکام تکمیلی مراحل میں داخل تھاکہ اس دوران لیسواکے مقام پرایک بڑے کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے اس سڑک کاایک حصہ جس کی لمبائی13کلومیٹرہے بری طرح متاثرہواجس کی بحالی کے لیے نظرثانی سکیم مالیتی 01ارب33کروڑ82لاکھ وفاقی حکومت سے منظورشدہ ہے اور گزشتہ مالی سال میں اس کے خلاف25کروڑروپے مختص شدہ تھے مزید برآں وفاقی حکومت کے مالی تعاون سے LOCپرواقع تمام حلقہ جات میں رابطہ سڑکات کی تعمیروریکنڈیشننگ کامنصوبہ بھی منظورہوچکاہے جس پرعملدرآمدجاری ہے۔جاری مالی سال میں شعبہ رسل رسائل نارتھ کے لیے6ارب87کروڑروپے کابجٹ تخمینہ مرتب کیاگیاتھاچ جس کے خلاف جاریہ منصوبہ جات میں 132کلومیٹر سڑکات کی پختگی کے علاوہ106.50کلومیٹرموجودہ سڑکات کی ریکنڈیشننگ 30میٹرآرسی سی،158میٹرسٹیل پل اور127میٹرمعلق پل ہاکی تکمیل کاہدف مقررکیاگیا۔نیزمنظورشدہ منصوبہ جات پرضرورت کے مطابق فنڈزمختص کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی تکمیل کوبروقت ممکن بناکرعوام کورسل ورسائل کی سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں۔
آزادکشمیرکابیشترعلاقہ دشوارگزار ہے جہاں پرمناسب سفری سہولیات کافقدان ہے جس کے پیش نظر رواں مالی سال میں اہم سڑکات کے بقیہ حصہ جات کی ریکنڈیشننگ کے علاوہ اہم دفاعی سڑکات کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے گئے۔کمیونیکیشن اینڈورکس(ساؤتھ):ضلع بھمبرمیں جھنڈالہ پیرگلی روڈاورجاتلاں علی بیگ روڈکے منصوبہ جات بھی تعمیرکے مراحل میں ہیں۔میرپورمیں دورویہ شاہراہ منگلاتاصاحب چک،ہال روڈمیرپورکی سکیم پرتیزی سے کام جاری ہے جبکہ پیرگلی پیرکوڈی کالاڈبروڈاورپلاک ڈڈھیال دھان گلی روڈپربھی تعمیراتی کام جاری ہے۔ضلع کوٹلی میں کوٹلی پلندری کلہ روڈ،کوٹلی گلپورکیروٹ روڈ بقیہ حصہ اورکوٹلی نکیال روڈبقیہ حصہ کی سکیم ہاء پرعملدرآمدجاری ہے۔ان کے علاوہ ریکنڈیشننگ آف تتہ پانی گوئی روڈلمبائی12کلومیٹر اورتعمیرپختہ پل60میٹربرپیلی نالہ ڈڈیال کی سکیم ہا کوموجودہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیاگیاہے۔مزیدبرآں ریاست کی دیہی آبادی کومناسب بہترسفری سہولیات بہم پہنچانے کے لیے موجودہ حکومت نے برسراقتدارآنے کے بعدنیوکشمیرڈویلپمنٹ پروگرامNKDPکے تحت20کلومیٹرفی حلقہ15کلومیٹرنئی رابطہ سڑکوں کی تعمیراور5کلومیٹرپرانی رابطہ سڑکوں کی سیسرفیسنگ،ریکنڈیشننگ رابطہ سڑکات کی تعمیروریکنڈیشننگ کو گزشتہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا رواں مالی سال میں ہم سڑکات کی بقیہ رہ جانے والی سڑکات کے علاوہ دفاعی،سیاحتی اورانتہائی ناگزیرچند رابطہ سڑکات کی تعمیروریکنڈیشننگ کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیاجن میں ڈونگی چڑہوئی روڈ13کلومیٹر،امب بھیڑی چھوچھ روڈ9کلومیٹر،رنگ روڈسیاکھ 9کلومیٹر،چیچیاں بائی پاس روڈ5کلومیٹراورافتخارآباد متیانوالہ روڈ8کلومیٹر کی سکیم ہا کو رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا گیا۔اہم جاریہ منصوبہ جات کے تحت ضلع کوٹلی میں اپ گریڈیشن آف کوٹلی پلندری کلہ روڈبقیہ حصہ لمبائی11کلومیٹر،بہترگی وریکنڈیشننگ آف سرساوہ بلوچ روڈلمبائی06کلومیٹر،ریکنڈیشننگ آف مین کوٹلی نکیال روڈبقیہ حصہ لمبائی13.83کلومیٹر،بہترگی وریکنڈیشننگ کوٹلی گلپور کیروٹ روڈبقیہ حصہکلومیٹرنمبر1تا21لمبائی21کلومیٹر،بہترگی ریکنڈیشننگ کوٹلی تانکیال روڈبمعہ12کلومیٹر بمعہ جھلکہ تابنالہ بھوئیل روڈ5.3کلومیٹرازمین روڈکلومیٹر23تا34کل لمبائی17.30کلومیٹر۔ضلع میرپور میں کنسٹریکشن آف ہال روڈڈڈیال بائی پاس لمبائی6.11کلومیٹر،تعمیردورویہ شاہراہ منگلاتاصاحب چک لمبائی3.25کلومیٹر،ریکنڈیشننگ آف ہال روڈقائداعظم چوک تاچونگی لمبائی03کلومیٹر۔ضلع بھمبر میں بہترگی وریکنڈیشننگ آف جھنڈالاپیرگلی روڈپارٹ1لمبائی9کلومیٹر،بہترگی وریکنڈیشننگ آف جاتلاں علی بیگ روڈلمبائی3.65کلومیٹر،بہترگی وریکنڈیشننگ آف جھنڈالاپیرگلی روڈپارٹ ٹولمبائی9کلومیٹر،تعمیرپختہ پل موہل نالہ81میٹر،تعمیرپختہ پل سہلرنالہ300میٹر۔فیڈرل فنڈزکے زیرکارمنصوبہ رٹھوعہ ہریام میرپورمالیتی06ارب48کروڑ1لاکھ59ہزارپرتعمیری کام جاری ہے۔مزیدبرآں وفاقی حکومت کے مالی تعاون سےLOCپرواقع تمام حلقہ جات میں رابطہ سڑکات کی تعمیروری کنڈیشننگ کامنصوبہ بھی منظورہوچکاہے جس پرعملدرآمدجاری ہے۔
شعبہ رسل ورسائل(ساؤتھ) کے لیے4ارب58کروڑ روپے کابجٹ تخمینہ مرتب کیاگیا جس کے خلاف جاریہ منصوبہ جات میں 402.20کلومیٹرسڑکوں کی پختگی کے علاوہ158.10کلومیٹرموجودہ سڑکات کی ریکنڈیشننگ اور423میٹرRCC Bridgesکی تعمیرکاہدف مقررکیاگیاہے۔نیزمنظورشدہ منصوبہ جات پرضرورت کے مطابق فنڈذمختص کئے جارہے ہیں تاکہ ان کی تکمیل کوبروقت ممکن بناکرعوام کوسفری سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں۔آزادکشمیرکابیشترعلاقہ دشوار گزارہے جہاں پرمناسب سفری سہولیات کافقدان ہے جس کے پیش نظرآئندہ مالی سال میں اہم سڑکات کے بقیہ حصہ جات کی ریکنڈیشننگ کے علاوہ اہم دفاعی سڑکات کوسالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کئے جانے کی تجویزہے۔سٹیٹ وائیڈمنصوبہ جات کے تحت شاہرات سیکٹر کے تحت اہم ریاستی منصوبہ جات کے لیے ایک علیحدہ سب سیکٹربعنوان سٹیٹ وائیڈ قائم شدہ ہے۔جس کے خلاف میرپور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے لیے بونگ ہیڈ،چیچیاں روڈوافضل پور پُل کی ازسرنوتعمیرکی سکیم ہامنظورشدہ ہیں۔افضل پورپُل رواں مالی سال میں مکمل ہورہاہے۔جبکہ بونگ ہیڈچیچیاں روڈ پرکام تیزی سے جاری ہے جس کی تکمیل آمدہ مالی سال میں متوقع ہے۔
نئی شاہرات کی تعمیراورریکنڈیشننگ ایک مخصوص لوڈ،گریڈ اورجدیدتصریحات پرڈیزائن کی گئی ہیں جبکہ ماضی میں زائدلوڈاور ناکامی ڈیزائن کی وجہ سے سڑکات جلدی ٹوٹ پھوٹ کاشکارہوجاتی تھیں جس سے بچاؤ کے لیے پاکستان سے آزادکشمیرمیں 10داخلی مقامات پرکانٹا جات کی تنصیب کامنصوبہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل ہے جس پرآمدہ سال عملدرآمدکیاجائے گا۔سنٹرل ڈیزائن آفس:۔اندرون آزادکشمیربین الاضلاعی رابطے کویقینی بنانے اوردفاعی ضروریات کومدنظررکھتے ہوئے کشمیرہائی وے اورجھینگ دواریاں کوریڈورکے ڈیزائن وفزیبلٹی کامنصوبہ لاگتی303.055ملین روپے منظورشدہ ہے جس کے تحت کشمیرہائی وے کی فیزیبلٹی کروائی گئی ہے جبکہ جھینگ دواریاں کوریڈورکی فیزیبلٹی پرکام جاری ہے اس کے علاوہ جیوٹیک انویسٹی گیشن آف روڈزبرجز،کیپسٹی بلڈنگ سی ڈی او پرکام جاری ہے ان منصوبہ جات کے خلاف گزشتہ مالی سال میں 05کروڑ80لاکھ روپے کے اخراجات عمل میں لائے گئے جبکہ رواں مالی سال میں 25کروڑمختص شدہ ہیں۔رواں مالی سال میں منگلا پُل، میرپور شہرکے تین اہم چوک وائی کراس،چوک شہیداں،دورویہ سڑک ہمراہ منگلاجیل کی فیزیبلٹی تیارکرنے کے منصوبہ جات شامل کئے گئے۔علاوہ وزیں سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل اہم پلوں اورسڑکات کے منصوبہ جات کی ڈیزائننگ اورValue Engineeringکوملحوظ خاطررکھنے کے لیے اچھی شہرت کے حامل کنسلٹنٹ یافرم ہاکی خدمات کے حصول کے لیے ایک سکیم شامل ہے۔
واپس کریں