دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برہان وانی کا 7واں یوم شہادت
نجیب الغفور خان
نجیب الغفور خان
"ہم نے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اور بندوق اٹھائی ہے، بھارت ہماری آواز کو دبانے کے لئے سازش کر رہا ہے لیکن اسے ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی"۔ یہ پیغام کشمیری قوم کے عظیم ہیرو برہان مظفر وانی شہیدکا ہے۔ جو کشمیری قوم کا وہ عظیم ہیرو ہے جس نے سوشل میڈیا کے ذریعے پہلی بار کشمیر کی تحریک کو نہ صرف اجا گر کیابلکہ بھارتی ظلم و بر بریت کو دنیا کے سامنے لا کر مکرو بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کیا۔بر ہان مظفر وانی نے مقبو ضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے گائوں ترال میں مظفر احمد وانی کے گھر آنکھ کھولی۔ان کے والد مظفر احمد وانی مقا می ہائر سیکنڈری سکول میں بحثیت پرنسپل تعینات تھے ۔نو جوان برہان وانی اوائل عمرمیں ہی بھارتی فورسز کی طرف سے معصوم کشمیریوں پر مظا لم دیکھ کر شدید کرب میں مبتلا ہوجا تا تھااور انتہائی مظطرب اور بے چینی میں اپنے درد اور آواز کو عالمی دنیا تک پہنچانے اور مقبو ضہ کشمیر کے نو جوانوں کو متحرک کرنے کے لئے منصوبہ بندی کرتا تھا،اپنے جذبات اور خیا لات کے اظہار کے لئے بر ہان وانی نے سوشل میڈیا کا انتخا ب کیا۔برہان وانی نے اپنے جذبات پر مبنی پہلی ویڈیو جب سو شل میڈیا پر اپلوڈ کی تو اس کو بہت پذ یرائی ملی وہ ویڈیو وائرل ہو گئی اور مقبو ضہ کشمیر کے ہزاروں نو جوان برہان کی صف میں شامل ہو گئے ۔برہان وانی کے بڑے بھائی خالد مظفر وانی کو بھی بھارتی قابض فورسز نے ان کی شہادت سے دو سال قبل ہلاک کر دیا تھا۔

بر ہان وانی آزادی کا جذبہ اور تڑپ لئے کشمیری نو جوانوں کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنے کے لئے سر گرم عمل تھا۔نو جوانوں میں بڑھتی ہو ئی پذیرائی کی وجہ سے بھارتی فورسز کو وسیع پیمانے پرمزاحمت کاسامنا کرنا پڑ رہا تھا۔جس سے گھبرا کر بھارتی حکومت نے برہان وانی کے سر کی قیمت دس لاکھ روپے مقرر کردی تھی ۔بھارتی قابض فورسز ہر لمحہ برہان کی تاک میں رہتی شہادت سے قبل برہان وانی اور اس کے دو ساتھی ایک گائو ں کی مسجدمیں نماز عصر ادا کر نے کے بعد جو نہی باہر نکلے فوج اور پولیس نے ان کو محا صرے میں لے لیا۔اور آنسو گیس اور شیلنگ کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے برہان وانی کو قابض فورسز نے ایک جعلی مقابلے میں 8جولائی2016ء کو دو ساتھیوں سر تاج احمد شیخ اور پر ویز احمد کے ہمراہ شہید کر دیا ۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبو ضہ کشمیر میں شدید کر فیو نا فذ کر دیا گیا۔شدید ترین کرفیو کے با وجود لوگوں کی ایک بڑی تعداد بر ہان وانی شہید کے جنازے میں شر کت کے لئے گھروں سے نکل آئی ۔مقبو ضہ کشمیر میں شہید برہان کی نمازہ جنازہ کئی مرتبہ ادا کی گئی ۔جس عید گاہ میں نماز ہ جنازہ پڑھائی گئی وہاں ایک بار نماز ہ جنازہ ادا کرنے کے بعد عید گاہ پھر لو گوں سے بھر جا تی تھی۔ایک ہی جگہ پراتنی مرتبہ نماز جنازہ دنیا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے اس کے علاوہ مختلف مقامات اور دنیا بھر میںبھی برہان وانی کی نمازہ جنازہ ادا کی گئی ۔ایک اندازے کے مطابق 6لاکھ سے زائد افراد نے جناز ے میں شرکت کی۔ مقبو ضہ وادی کے کونے کونے سے راتوں راتوں نوجوان برہان وانی شہید کا دیدار کر نے کے لئے جوق در جوق آتے رہے ۔نوجوان پر عزم شہید کے ترانے لگا کر انتہائی جذباتی انداز میں آزادی کے نعرے لگاتے رہے۔

برہان مظفر وانی کشمیر کا وہ بیٹا تھا جس نے آزادی حاصل کرنے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔برہان وانی نے اس بات کا ثبوت دیا کہ وہ آزادی پسند نوجوان ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو نئی جلا بخشنے والے شہید برہان وانی کا آج یوم شہادت ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔ ہڑتال کی کال حریت قیادت نے دی ہے۔ آزادی کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نکلنے والی ریلیوں کو روکنے کے لیے وادی کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں جگہ جگہ قابض فوج کے پہرے ہیں۔دوسری جانب مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم جاری ہے۔غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ جون میں ایک خاتون سمیت 17کشمیریوں کو شہید کیا۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک کو فوجیوں نے جعلی مقابلے میں یا دوران حراست شہید کیا۔ اس ماہ کے دوران بھارتی فوجیوں کی جانب سے پرامن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوئے جبکہ محاصرے اور تلاشی کی223 کارروائیوں میں 24شہریوں کو کالے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے جنوری 1989 سے اب تک 22ہزار960 کشمیری خواتین بیوہ ہوچکی ہیںکیونکہ ان کے شوہروں کو بھارتی فوجیوں، پیراملٹری فورسزاور پولیس اہلکاروں نے جعلی مقابلوں میں شہید کردیا ہے۔Parveena_Ahangar_demonstration_APDP_NEyTbso.widthـ800رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکارں نے گزشتہ35برس کے دوران 25سو کے قریب خواتین کے شوہروں کو گرفتارکرنے کے بعد دوران حراست لاپتہ کردیاہے جنہیں نیم بیوائوں کا نام دیاگیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق دوران حراست لاپتہ ہونے والے کشمیریوں کے والدین کی تنظیم ''ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈس ایپئرڈ پرسنز''اور انسانی حقوق کے مقامی گروپوںکی طرف سے اکٹھے کئے گئے اعداد وشمار کے مطابق بھارتی فورسز ااہلکاروں نے 1989 سے 8ہزار سے زائد کشمیریوںکو گرفتارکرنے کے بعد دوران حراست لاپتہ کردیا ہے۔halfـwidowـhalfـwidowرپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں نصف بیوائیںاپنے شوہروں کے بارے میں معلومات کے حصول کیلئے ایک فوجی کیمپ سے دوسرے فوجی کیمپ تک ماری ماری پھر رہی ہیں۔ رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ جنوری 2001 سے آج تک 683 خواتین کو فوجیوں نے شہید کیا ہے۔کشمیر خواتین کوجومقبوضہ علاقے کی کل آبادی کا اکثریتی حصہ ہیں، بہت سے جسمانی، ذہنی اورنفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکے مظالم انتہا کو پہنچ چکے ہیں۔ہر روز کسی نہ کسی کشمیری شہید کر دیا جاتاہے ،بھارتی قابض فورسز معصوم بچوں کوظلم و بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں۔ بچوں کی آنکھوں میں پیلٹ گنزکے چھرے مار مار کر ان کی بینائی چھین لی جاتی ہے۔

مظفر وانی بھی انہیں مظالم کے دوران وادی کشمیر میں آنکھ کھولی اور بھارتی ظلم و بربریت میں پرورش پائی کبھی وہ دیکھتا کہ کشمیر کی کسی بیٹی کی عزت لوٹ لی گئی ،کبھی وہ سنتا فلاں بھا ئی کو شہید کر دیا گیا۔ کبھی اسے معصوم بچوں کی بینائی چھننے کی خبر ملتی ۔اسی صورتحال میںبھارتی مظالم کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کے لیے برہان وانی نے نوجوانوں کو منظم کیا ۔ اور آج پوری دنیا کہ اندر کشمیر یوںکی آواز بلند ہو رہی ہے۔پوری دنیا کا میڈیا کشمیریوں کی ہیڈلائینز بنا رہا ہے۔ اس ساری تحریک کے پیچھے برہان وانی کی سوچ تھی جو آج ہر کشمیری کی سوچ ہے۔ اور بھارتی مظالم نہ صرف پوری دنیا میں اجاگر ہو رہے بلکہ بھارت ذلیل و رسوا بھی ہو رہا ہے۔انتہائی قلیل عرصہ میں برہان وانی بھارت کے ریاستی جبر کے سامنے مزاحمت کا استعارہ بن کر سامنے آ گیا۔ برہان وانی نے سوشل میڈیا کے ذریعے تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکی۔وہ بھارتی افواج کے مظالم کو دنیا کے سامنے لائے اور بزدل افواج کو للکارا۔ ہندوستانی فوج نے برہان وانی کے سر کی قیمت10 لاکھ روپے رکھی تھی۔بھارتی افواج نے نوجوان حریت پسند کو تو شہید کر دیا لیکن برہان وانی کا پیغام آج حریت مقبوضہ وادی کے بچے بچے کے لبوں پر ہے۔ برہان وانی کو شہید کرنے کے بعد ہندوستانی قابض افواج کو ایک ایک نئی مزاحمت کا سامناہے جو شہید برہان وانی آنے والی نسلوں میں منتقل کر چکا ہے۔

کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے خلاف مزاحمت کے طور پر سامنے آنے والے برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کا عزم ہے کہ انڈیا اور اس کی غا صب افواج یہ نہ سمجھے کہ اس نے ایک برہان وانی کو ختم کر دیا ہے۔ اس ظلم وجبر نے لاکھوں برہان وانی پیدا کر دئیے ہیں ۔آج ہر کشمیری نو جوان برہان وانی بن کر قابض فورسز کے لئے ایک نئی مزاحمت کی شکل اختیار کر چکا ہے۔برہان وانی کی سوچ آج بھی ساری دنیا کو یہ پیغام دے رہی ہے کہ اگر مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا یہ بازار گرم رہا، انسانی حقوق کی اس وسیع پیمانے پر خلاف ورزی ہوتی رہی،عام شہریوں کو آہنی چھروں سے اندھا کیا جاتا رہا ہے تو پھر دنیا میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ برہان وانی اور دیگرکشمیریوں کی قربانیاں عالمی برادری کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،کشمیری آج بھی یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا کشمیری انسان نہیں؟ کیا ان کے بنیادی حقوق نہیں؟ کیا کشمیری بچوں کے حقوق نہیں ؟کیا انسانی حقوق کی تنظیمیں اندھی ہو چکی ہیں؟ کیاحق خودارادیت کشمیریوں کا مسلمہ حق نہیں جو انھیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت حاصل ہے؟ کیا یہ عالمی برادری کی قانونی او راخلاقی ذمہ داری نہیںہے کہ وہ کشمیریوں سے کیا گیا وعدہ پورا کرے؟ کشمیری آج برہان وانی کی برسی پر عہد کرتے ہیں کہ برہان تمہارا مشن ضرور پورا ہو گا۔کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہفتہ شہداء منا رہے ہیں تاکہ ان شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنہوں نے مادر وطن کو ماضی اور حال کی قابض طاقتوں سے آزاد کرانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں نے چھاپوں،محاصروں،تلاشی کی کارروائیوں اورسخت پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے محلوں، گائوں اور وارڈ زکی سطح پر کشمیری شہدا ء کے لیے قرآن خوانی کی اور خصوصی دعائیہ مجالس کا اہتمام کیا۔ اسی طرح کی تقریبات پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی منعقد کی جا رہی ہیں۔معروف نوجوان رہنما برہان وانی کے یوم شہادت 8جولائی کو یوم مزاحمت کے طور پر منایا جارہا ہے، جبکہ 13جولائی کو 1931ء کے شہدا ء کی یاد میں یوم شہدائے کشمیر کے طور پر منایا جائے گا جو اس وقت کے مہاراجہ کشمیر کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔

نجیب الغفور خان (جموں و کشمیر لبریشن کمیشن)

واپس کریں