اکرم سہیل
1👈 نظریاتی
2👈 تنظیمی
3👈 سرگرم
4👈 چمچہ
5👈 لوٹا
*نظریاتی کارکن*
وہ کارکن جو پارٹی کو ایک نظریے کے تحت سپورٹ کرتا ہے۔ پارٹی کے منشور کا علم رکھتا ہے پارٹی میں بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اور خود پارٹی قیادت کے برے کام پر بھی تنقید کرتا ہے۔
*تنظیمی کارکن*
یہ کارکن پارٹی کے لئیے بہت اہم ہوتا ہے یہ پارٹی کے لئیے ہر قسم کی قربانی دیتا ہے۔ اس کا نظریے کے ساتھ کوئی سروکار نہیں ہوتا۔ اسے بس کسی جگہ فٹ کردو تو وہ خوشی خوشی کام کرتا ہے اور اچھے برے دونوں حالتوں میں پارٹی کو سپورٹ کرتا ہے۔
*سرگرم کارکن*
یہ وہ کارکن ہوتا ہے جو عہدہ ہو یا نہ ہو۔ منشور، نظریہ ہو یا نہ ہو یہ پارٹی کو اپنا وقت دیتا ہے اور نعرہ بازی کرکے گلا بھی خراب کرتا رہتا ہے۔ اس قسم کے کارکن کو لوگ مختلف القابات بھی دیتے ہیں۔
*چمچہ کارکن*
اس قسم کے کارکن کا منشور اور نظریے کا علم تک نہیں ہوتا یہ پارٹی میں موجود منتخب لوگوں کے آگے پیچھے چلتا ہے۔ ہر وقت ان کی خوشامد کرتا ہے۔ اسے مشورے دیتا ہے اس کے جوتے پالش اور کپڑوں کا خیال رکھتا ہے اس کے ہر برے کام کو تسلیم کرتا ہے۔ اور اس پر تنقید کرنے والوں کو حتی الامکان دور ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔
*لوٹا کارکن*
ہر اقتدار کی جماعت کے ساتھ چمٹ جاتے ہیں اور خوشامد کے چمپین ہوتے ہیں
*فوائد و نقصانات*
1👈 پارٹی کے وجود کے لئیے پہلا کارکن ضروری ہوتا ہے
2👈 پارٹی کی استحکام کے لئیے دوسرا کارکن فیول کا کام دیتا ہے۔
3👈 ضرورت کے وقت تیسرا کارکن استعمال ہوتا ہے اور ضرورت کے بعد اسے سائیڈ کرا دیا جاتا ہے۔
4👈 پارٹی کے بقاء کے لئیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے اس چمچہ کارکن کی وجہ سے عوام کی رائے منتخب نمائندوں کو نہیں پہنچ سکتا۔ کیونکہ یہ چمچہ ہر وقت انہیں اپنے باتوں اور مسائل میں جکڑا رہتا ہے۔
جس طرح چمچہ برتن کو خالی کرتا ہے اسی طرح چمچہ اس پارٹی کی بیخ کنی کرتا ہے۔ اور اگلے بار وہ نمائندے عوام کے سامنا نہیں کر سکتا
واپس کریں