دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
رئیس الاحرار قائد ملت/ قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کی برسی کی تقریب
سردار علی شان
سردار علی شان
تحریک آزاد کشمیر جو تحریک پاکستان کا ہی ایک ناگزیر حصہ اور نامکمل ایجنڈا ہے کہ بانی راہنما، بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور تحریک پاکستان اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر اولین اور بنیادی کارکنوں اور راہنمائوں کے رفیق اعظم رئیس الاحرار قائد کشمیر/قائد ملت چوہدری غلام عباس مرحوم جن کی رحلت55/56سال قبل (نصف صدی سے زائد عرصہ پہلے )ہوئی کی برسی کی قومی تقریب مورخہ18دسمبر2022ء کو رواں سال کے آخری ماہ رواں میں راولپنڈی میں مرحوم راہنما کے مزار کے احاطہ میں حکومت آزاد کشمیر اور جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے زیر اہتمام منائی جا رہی ہے۔ اس تاریخی تقریب جس میں صدر وزیر اعظم، اپوزیشن راہنمائوں و کارکنوں، کل جماعتی حریت کانفرنس سمیت تما م مکاتب فکر کے راہنماوں، نمائندوں،کارکنوں اور دوسرے لوگوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے میں مرحوم راہنما اور ان کے تحریک آزادی اور نظریہ الحاق پاکستان کے دیگر راہنماوں ، کارکنوں،مجاہدوں ، غازیوں اور شہداء کے ورثا کی طویل، صبر آزما، کٹھن اور گرانقدر خدمات پر ان کو خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ قائد ملت کی مذکورہ برسی کی تقریب جس کے اہم انتظامات کو ترجیحی بنیادوں پرحکومت آزاد کشمیر کے محکمہ سروسز، جموں و کشمیر لبریشن کمیشن اور دیگرادارون و محکموں کی طرف سے آخری شکل دی گئی ہے میں آزاد کشمیر میں موجود قائدین، راہنمائوںو عہدیداروں ،کارکنوں،حکومت و اپوزیشن اور مہاجر راہنمائوں و کارکنوں(مقیم پاکستان) کے علاوہ تارکین وطن اور اہلیان پاکستان اور ان کے نمائندوں کی بڑی تعداد ملک بھر سے اور میڈیا کے نمائندگان /ارکان کی بڑی تعداد کی شرکت بھی متوقع ہے۔
صدر آزاد کشمیر، وزیر اعظم اور مشیر اطلاعات سمیت دیگر حکومتی نمائندوں اور تحریک آزادی کے دیگر راہنماوں اور کارکنوں نے قائد کشمیر رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی برسی کی اس اہم قومی تقریب کے سلسلے میں میڈیامیں شائع ہونے والے اپنے اپنے پیغامات، بیانات اورتاثرات میں ان کی تحریک آزادی کشمیر ، الحاق پاکستان و استحکام پاکستان اور آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے طویل اور گرانقدر سیاسی و سماجی ،عوامی اور قومی خدمات پرا ن کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اس توقع اور یقین کا اظہار کیا ہے کہ کشمیری قیادت ، حکومت آزاد کشمیراور دیگر جماعتوںو تنظیموں کی طرف سے تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد خاص کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ساری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق وتکمیل پاکستان اور استحکام پاکستان کے اہم ملکی و قومی مقاصد کے حصول کے لیے نہ صرف اپنی کوششیں جاری و ساری رکھا جائے گا بلکہ موجودہ کوششوں کو بدلتے ہوئے ملکی اور عالمی حالات کے تناظر میںزیادہ فعال اور موثر بھی بنایا جائے گا۔ انہوں نے اس موقع پر ہر مرحوم راہنما اور ان کے ساتھیون کی طویل اور گرانقدر خدمات کا خصوصی طور پر زکر کیا اور کہا کہ کشمیری قیادت ان کے منتخب کردہ نمائندے،حکومت اور تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے عوام الناس مرحوم راہنماکے آزادی اور الحاق پاکستان کے عظیم مقدس اور قومی مشن کے حصول تک اپنی کوششوں اور جدوجہد کو جاری و ساری رکھیں گے اور اقوام متحدہ کی قراردادون، نظریہ الحاق پاکستان اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت چوہدری غلام عباس اور ان کے خاندان اور ساتھیوں نے کشمیر کاز اور پاکستان کی تکمیل و استحکام اور آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جس طرح ساری زندگی ناقابل فراموش اور تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں ان کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے اس موقع پراپنے پیغامات اور تاثرات میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی جدوجہد آزادی کی ہر ممکن تائید و حمایت جاری رکھنے اور اس کاز کی ملکی اور بین الاقوامی حمایت کا بھی ہرممکن حمایت کا یقین دلایا اور عالمی اداروں اور تنظیموں کی توجہ بھی ایک مرتبہ مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں ان کی ذمہ داریوں کی طرف مبذول کرواتے ہوئے ان سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں بلا جواز بھارتی مظالم اور ان کے من پسند غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات اور کارروائیوں کو بند کرانے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا غصب کیا ہوا پیدائشی حق آزاد دلانے کے لیے اپنے وعدے اور ذمہ داریاں پوری کریں۔

واپس کریں