دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
محکمہ اطلاعات کا سفر راجہ اظہر اقبال کے سنگ
راجہ عبدالباسط خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر
راجہ عبدالباسط خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر
تحریر: راجہ عبدالباسط خان (اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ)

محکمہ اطلاعات کسی بھی ملک میں معاشرہ سازی میں بنیادی مقام رکھتاہے اور حکومت کی مثبت عکاسی کے سلسلے میں بنیادی کردار کا حامل ادارہ ہے۔ حکومت کے بارے میں رائے عامہ بنانا اور عوام تک درست اطلاعات پہنچانا اس محکمے کی اہم ذمہ داریوں میں سے ہے۔اس کے علاوہ کسی بھی غیر معمولی واقعہ کی صورت میں میڈ یا اور عوام تک متوازن،غیر جانبدارطلاعات کے ساتھ حکومتی موقف پیش کر نا بھی اس اہم حکومتی محکمہ کا فرض ہوتاہے۔
آزادکشمیر میں محکمہ تعلقات عامہ/ اطلاعات کا قیام تو 1947میں آزاد ریاست جموں وکشمیر کی تاریخی حکومت کے وجود میں آنے کے فوراً بعد ہی چیف پبلسٹی آفیسر کی زیر نگرانی عمل میں آگیا تھا لیکن اکیسویں صدی کے پہلے عشرے تک حکومت کا یہ اہم ترین محکمہ خستہ حالی کا شکار رہا۔ محکمہ اطلاعات تقریباتین دھائیوں تک اولڈ سیکرٹریٹ میں موجود کسٹوڈین بلڈنگ کے اوپر والے فلور میں کام کرتا رہا جہاں راستہ بلڈنگ کی پشت سے تنگ سیڑھیوں کی صورت میں گزرتا تھا۔مظفرآباد شہر میں موجود اولڈ کسٹوڈین بلڈنگ میں حکومت کا چہرہ کہلائے جانے والے اس محکمہ کے خستہ حال ماضی کی یادیں آج بھی موجود ہیں۔ جہاں سہولیات کا یہ عالم ہوتا تھا کہ کرسیاں کم اور ملازمین زیادہ ہوتے تھے۔ محکمہ میں ٹرانسپورٹ کی سہولت ناپید،وسائل کی کمی اور سٹاف کی شدید قلت تھی، اس اہم ترین محکمہ کے پانچ اضلاع میں دفاتر ہی موجود نہ تھے، محکمہ صرف پرنٹ میڈیا، شعبہ اشتہارات اور انتظامی سیکشن تک محدود تھا۔ محکمہ میں صرف دو کمپیوٹر موجود ہوا کرتے تھے جن میں اکثر ایک خراب رہتا تھا جبکہ حکومت کا چہرہ کہلائے جانے والے اس اہم محکمہ کا اگر کوئی مہمان وزٹ کرنا چاہے تو اسے محکمہ کے مرکزی دفتر کی خستہ حالی کی وجہ سے وزٹ نہیں کروایا جا سکتا تھا۔
موجودہ ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ راجہ اظہر اقبال 2014میں بطور ڈائریکٹر محکمہ کے سربراہ تعینات ہوئے اور اس کے بعد محکمہ تعلقات عامہ کی قسمت بھی بدلناشروع ہوگئی۔ راجہ اظہر اقبال نے کسٹوڈین بلڈنگ کے چار کمروں پر محیط اس اہم محکمہ کوصف اول کا محکمہ بنانے کی ٹھان لی اورترقی کا وہ سفر شروع کیا جو کہ آج تک جاری ہے۔راجہ اظہر اقبال نے محکمہ اطلاعات کو سب سے پچھلی صف سے نکال کر سب سے آگے لا کھڑا کیا ہے۔ آج کا محکمہ اطلاعات 10 سال پہلے کے محکمہ سے بہت زیادہ ترقی یافتہ اور Advanced ہے،محکمہ کی یہ تیز رفتار ترقی راجہ اظہر اقبال کی مرہون منت ہے۔راجہ اظہر اقبال جب سربراہ محکمہ مظفرآباد آئے تو محکمہ اطلاعات کے صرف 3شعبے انتظامیہ،پرنٹ میڈیا اور فوٹو فلمز سیکشن تھے جبکہ اس وقت محکمہ اطلاعات کے 17شعبہ جات ہیں جن میں سینٹر ل نیوز روم، آئی ٹی سیکشن، اردو سیکشن، اردو نیوز، مانیٹرنگ، الیکٹر نک میڈیا، پرنٹ میڈیا، سوشل میڈیا، ڈیجیٹل میڈیا، فوٹو فلمز، شعبہ اشتہارات، انتظامیہ، اشتہارات، ڈیکلریشن، ڈویلپمنٹ سیکشن، ٹرانسپورٹ، میگزین، اکاونٹس، ڈیجیٹل آرکائیو اور نیوز بلیٹن کے شعبہ جات کام کررہے ہیں۔جو دن رات اپنے پیشہ وارانہ امور کی انجام کے لیے روبہ عمل ہیں۔ راجہ اظہراقبال کی کاوشوں سے آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی، نیلم ویلی، بھمبر اور پلندری میں محکمہ اطلاعات کے دفاتر قائم کیے گئے ہیں۔راجہ اظہر اقبال کی کاوشوں سے آزادکشمیر کے ضلع جہلم ویلی، نیلم ویلی، بھمبر اور پلندری میں محکمہ اطلاعات کے دفاتر قائم کیے گئے ہیں جبکہ پونچھ اور میرپور میں ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ان کی جاندار کاوشوں کی وجہ سے آج تمام ضلعی افسران کے پاس گاڑیاں ہیں۔ ضلعی افسران بغیر سواری فیلڈ میں فرائض انجام دیتے تھے جس کی وجہ سے انہیں خبروں کی بروقت اشاعت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے ترقیاتی منصوبے کے ذریعے کافی حد تک اس کمی کو پورا کیا ہے۔ محکمہ اطلاعات کی جانب سے میڈیا پرسنز کی سہولت کیلئے ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہر اقبال نے محکمہ کی 2ہائی ایس گاڑیاں صحافیوں کیلئے مختص کر رکھی ہیں جو انہیں اسمبلی اور دیگر سرکاری تقریبات اور دیگر شہروں میں لے جانے کیلئے استعمال ہوتی ہیں۔
پی آئی ڈی کمپلیکس
دارلحکومت مظفرآباد کے سول سیکرٹریٹ سے ملحقہ مین روڈ پر سٹیٹ آف دی آرٹ پی آئی ڈی کمپلیکس راجہ اظہر اقبال کی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں پر عصر حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے جدید ترین سہولیات سے محکمہ کو مزین کیا گیا ہے۔ پی آئی ڈی کمپلیکس میں باہر سے آنے والے میڈیا پرسنز سمیت اہم شخصیات دورے کرتی ہیں اور حکومت کے اس چہرے سے بہترین تاثر لیکر جاتی ہیں۔
ترقیاتی منصوبے
ترقیاتی منصوبے استحکام محکمہ اطلاعات کے تحت محکمہ نے اپنی استعداد کار بڑھائی ہے اور جدید سامان اور فرنیچر کی خرید سمیت پریس کانفرنس ہال کی تعمیر مکمل کی۔ ویڈیوایڈیٹنگ کیلئے جدید ویڈیو ایڈیٹنگ سسٹم خرید کر الیکٹرانک میڈیا پروڈکشن شروع کی گئی ہے اور محکمہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر کے نئے سیکشن قائم کیے گئے ہیں جن میں الیکٹرانک، ڈیکلریشن، مانیٹرنگ اینڈ ایوالوشن اور ڈویلپمنٹ سیکشن شامل ہیں۔
ڈیجیٹل سٹوڈیو
ڈیجیٹل میڈیا سیکشن و ڈیجیٹل آرکائیو کے تحت محکمہ نے جدید نیوز سٹوڈیو میں ٹاک شوز اور نیوز کاسٹنگ شروع کی ہے۔ سٹوڈیو اور آوٹ ڈور کوریج کا جملہ سامان بشمول ڈرون کیمرہ، ڈاکو منٹری کیمرہ وغیرہ محکمہ کے پاس موجود ہیں اور DSNGوین بھی خریدی گئی ہے۔
ڈیجیٹل آرکائیو
تاریخی اخبارات اور دستاویزات کو محفوظ بنانے کیلئے محکمہ اطلاعات کا ایک منفرد منصوبہ ڈیجیٹل آرکائیو بھی رواں دواں ہے جس کے تحت قدیمی اخبارا ت کو سکین کر کے انکی ڈیجیٹلائزیشن کی جارہی ہے تاکہ آنے والی نسلوں کیلئے قیمتی اثاثے محفوظ رہیں۔
ضلعی دفاتر کی ترقی
ضلعی دفاتر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے استحکام ضلعی دفاتر تعلقات عامہ کے تحت محکمہ اطلاعات کے ضلعی دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی اور سامان کی فراہمی کی گئی ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کو خبروں کی بروقت اور بہتر انداز میں ترسیل کیلئے تمام ضلعی افسران کو ’نیوز گیدرنگ سسٹم‘ دیے گئے ہیں اس کے علاوہ ضلعی دفاتر میں اس منصوبے کے تحت جدید فرنیچر فراہم کیا گیا ہے۔
شعبہ اشتہارات کی کمپیوٹرائزیشن اور ریلیز آرڈرسسٹم کا نفاذ
شعبہ اشتہارات میں جعلی بلات، کرپشن اور بوگس اشتہارات کے خاتمہ کیلئے ریلیز آرڈر ROسسٹم کو نافذ کیا گیا ہے جس سے حکومت سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوئی اور اس شعبہ میں شفافیت آئی ہے۔ شعبہ اشتہارات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک سافٹ وئیر تیار کیاگیا ہے جس میں تمام اخبارات کو دیے گئے اشتہارات اور ان کو جاری کیے گئے بلات کا منظم نظام موجود ہے اس نظام کے آنے کے بعد حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔
سینٹرل نیوز روم
خبروں کی بروقت ترسیل اور پورے آزادکشمیر سے خبروں کے حصول کے لیے سینٹرل نیوز روم کا قیام عمل میں لا کر نیوز سسٹم کو سینٹرلائزڈ کیا گیا ہے جس کے تحت ریاست بھر کی خبریں سینٹرل نیوز روم میں موصول ہوتی جس کے بعد ان کی ایڈیٹنگ کر کے پرنٹ،الیکٹرانک، سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پر تشہیر کی جاتی ہے۔
پریس کانفرنس ہال / میڈیا ہال
وفاقی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرز پر نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ میں جدید پریس کانفرنس ہال بنایا گیا ہے۔ جسے حکومتی وزراء،سیکرٹریز اور باہر سے آنے والے وفود پریس کانفرنسز اور بریفنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اس پریس کانفرنس ہال کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لیے اس میں ڈیجیٹل سکرینوں کی تنصیب سمیت مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔
سوشل و ڈیجیٹل میڈیا سیکشن
محکمہ اطلاعات کا سوشل و ڈیجیٹل میڈیا حکومت آزادکشمیر کی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس شیئر کررہا ہوتا ہے۔ آزادکشمیر کے تمام دس انفارمیشن آفسز کے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس موجود ہیں جب کہ مرکزی دفتر میں نیوز روم اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے بنائے گئے سوشل میڈیا اکاونٹس پر حکومت کی پبلسٹی اور ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹس سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دستیاب ہوتی ہیں۔
پی آئی ڈی کمپلیکس کی عالیشان عمارت میں جدید ترین سٹوڈیو قائم کیا گیا یے جہاں سے نہ صرف نیوز کاسٹنگ ہوتی ہے بلکہ ٹاک شوز اور پروگرام بھی ریکارڈ کیے جاتے ہیں۔ اس ڈیجیٹل سٹوڈیو کو جدید ترین مشینری سے مزین کیا گیا ہے۔ maximum -media-outreach کے لیے پریس کلبز، ٹی وی نمائندگان اور اخباروں کے ایڈیٹرز اور نمائندوں کے واٹس گروپ بنائے گئے ہیں جن کے ذریعے چند سیکنڈز میں نیوز ٹی و ی چینلز، اخبارات کے دفاتر اور ڈیجیٹل میڈیا آفس میں پہنچ جاتی ہیں۔ کشمیر کی تاریخ، تحریک آزادی کشمیر اور حکومت آزادکشمیر کے انقلابی اقدامات کے حوالہ ڈیجیٹل میڈیا سیکشن سے خصوصی ڈاکومنٹریز بنا کر شائع کی جاتی ہیں۔
ڈیلی نیوز بلیٹن
ڈی جی پی آر میں روزانہ کی بنیاد پر سوشل و ڈیجیٹل میڈیا کے لیے نیوز بلیٹن مرتب کیا جاتا ہے جس میں روزانہ کی حکومتی سرگرمیوں، تحریک آزادی کشمیر سمیت Narrative building پر فوکس کیا جاتا ہے۔
خصوصی Campaigns
محکمہ اطلاعات عوام کی آگاہی کیلئے مختلف نوعیت کی Campaigns بھی لانچ کرتا ہے۔ کرونا وائرس اور 2021 کے انتخابات اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں محکمہ اطلاعات کی ان Campaigns کو بہت پزیرائی ملی اور انسداد کرونا کے حوالہ سے بہترین کمپین پر حکومت آزادکشمیر کو قومی سطح پر ایوارڈ سے نوازا گیا
پی آئی ڈی ڈیجیٹل فورم
محکمہ اطلاعات نے وزراء حکومت اور سربراہان محکمہ جات کے ساتھ امور محکمہ جات اور کارکردگی پر گفت وشنید اور سوال وجواب کا سیشن کرنے اور اسکے نتیجے میں حاصل کی جانے والی معلومات،تجاویز اور محکمانہ کارکردگی کی موثر اشاعت یقینی بنانے کے لیے پی آئی ڈی ڈیجیٹل فورم کا قیام عمل میں لایا ہے تاکہ عوام الناس کو مختلف محکموں کے امور سے آگاہی حاصل ہوسکے اور اس ڈسکشن اور تجاویز کو مدنظر رکھ کر محکمہ جات اپنی اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لاسکیں۔
آئی ٹی سیکشن
محکمہ اطلاعات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اہمیت کے پیش نظر اپنے الگ آئی ٹی سیکشن کا قیام عمل میں لایا ہے جس نے محکمہ کی ویب سائیٹ پر باقاعدہ بنیادوں پر خبریں،تصاویر اور اشتہارات اپ لوڈ کیے جا رہے ہیں۔ اب عام آدمی کو اشتہار کے حصول کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑتے بلکہ وہ سمارٹ فون کے ذریعے ایک کلک پر روزانہ کی بنیادوں پر اشتہار دیکھ سکتا ہے۔
مانیٹرنگ سیکشن
محکمہ میں ایک منظم اور موثر مانیٹرنگ سسٹم قائم ہے جس میں روزانہ کی بنیا دپر اخبارات،الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی مانیٹرنگ کے علاوہ آفیسران اور عملہ کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے۔اس حوالہ سے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر بنا دیا گیا اور ٹرمز آف ریفرنسز طے کر دئیے گے ہیں۔ حکومتی سرگرمیوں کی تشہیر کے لیے محکمہ کی پوری ٹیم کوریج سے لے کر خبر کی اشاعت تک اپنے فرائض سرانجام دیتی ہے اور اسکی رپورٹ مانیٹرنگ سیکشن میں مرتب کی جاتی ہے۔
الیکٹرانک میڈیا سیکشن
الیکٹرانک میڈیا سیکشن کے قیام کے بعد محکمہ تعلقا ت عامہ حکومتی سرگرمیوں کی ویڈیو کوریج مکمل ایڈیٹنگ کے بعد تمام قومی چینلز اور کیبل آپریٹرزاور ڈیجیٹل میڈیا کو بروقت ارسال کررہا ہے جبکہ اعلی حکومتی شخصیات کے ٹکرز بنا کر قومی ٹی وی چینلز کو ارسال کیے جاتے ہیں۔
میگزین سیکشن
موجودہ ڈی اطلاعات اورانکی ٹیم سے حکومت آزادکشمیر کے تاریخی مجلے جہان نو کا دوبارہ اجرا کیا گیا ہے جس میں آزادکشمیر کی تاریخ کو جنبش قلم کرکے اسے دستاویز کی شکل دی گئی ہے۔
ڈیجیٹل میڈیا پالیسی
محکمہ اطلاعات آزادکشمیر پاکستان بھر میں سب سے پہلے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی بنا کر وفاقی اور صوبائی اطلاعات کے محکمہ جات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی اطلاعات کے محکموں نے ڈیجیٹل میڈیا پالیسی کے اجراء میں آزادکشمیر کے محکمہ اطلاعات سے معاونت لی ہے۔ آزادکشمیر کے محکمہ اطلاعات نے صرف ڈیجیٹل میڈیا پالیسی ہی نہیں بنائی بلکہ اس پر عملدرآمد بھی ہورہا ہے
وفاقی حکومت، ISPRاور PEMRAسے لیزان
ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے وفاقی حکومت کے مختلف اداروں، آئی ایس پی آر اور پیمرا سے ہمہ وقت لیزان یقینی بنایا ہے تاکہ بہتر انداز میں محکمہ امورر آگے بڑھ سکیں اور عوام کی درست سمت میں رہنمائی کی جا سکے۔
آزاد کشمیر میں اطلاعات کی اس تیز رفتار تری اور پورے محکمہ کی ری آرگنائزیشن کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی سطح کے مقابلے کا محکمہ بنانے کے ترقی کے اس سفر میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعا ت راجہ اظہر اقبال کی سربراہی میں محکمہ کی ٹیم نے مثالی کام کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کی کاوشوں کی وجہ سے محکمہ کو پہلی مرتبہ وفاقی حکومت کے تحت آڈٹ بیورو آف سرکولیشن(ABC) میں نمائندگی ملی اور دہائیوں سے زیر التوا معاملات یکسو ہوئے۔آج آزادکشمیر کا محکمہ تعلقا ت عامہ بعض شعبوں میں وفاقی اور صوبائی اطلاعات کے محکمہ جات کو بھی پیچھے چھوڑ رہا ہے۔ڈائریکٹر جنرل راجہ اظہرا قبال کی جون 2023کے وسط میں ریٹائرمنٹ ہورہی ہے لیکن محکمہ تعلقات عامہ نے جو ترقی ان کی سربراہی میں کی ہے وہ تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔

واپس کریں