دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اتر پردیش میں یوگی حکومت کا مدارس کے بعد اب وقف بورڈ کے جائیدادوں کا سروے کرانے کا حکم جاری
No image لکھنو ( مانیٹرنگ رپورٹ) اتر پردیش کی یوگی حکومت ریاست کے مدارس کے بعد اب وقف بورڈ کی جائیدادوں کا بھی سروے کروائے گی۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک ماہ کے اندر سروے پورا کروانے اور رپورٹ سونپنے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے احکامات دیئے ہیں کہ وقف بورڈ کی جائیدادوں کو آمدنی کے ریکارڈ میں درج کیا جائے۔ اتنا ہی نہیں پورے صوبے کے 75 اضلاع میں جتنی بھی زمینیں ہیں، انہیں وقف کے نام سے آمدنی کے ریکارڈ میں درج کرایا جائے۔واضح رہے کہ اس سروے کے دوران وقف بورڈ کی جائیدادوں کی پوری جانکاری دستیاب کرانی ہوں گی۔ اس کے پیچھے حکومت کی منشا وقف پراپرٹی اور غیر قانونی قبضے اور فروخت کو روکنے کی ہے۔ حکم کے مطابق، یوپی میں صوبہ کے سبھی اضلاع میں شیعہ اور سنی وقف بورڈوں کی جانچ ہوگی۔ ساتھ ہی حکومت نے محکمہ محصولات کے سال 1989 کے سرکاری حکم کو بھی منسوخ کرتے ہوئے جانچ ایک ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات سبھی اضلاع کو دیئے ہیں۔
واپس کریں