دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
یوکرائن کے چار خطوں میں روس میں شمولیت کے سوال پہ رائے شماری کرانے کا اعلان
No image کیو(مانیٹرنگ رپورٹ)یوکرائن کے 4 خطوں اس ہفتے روس میں شامل ہونے کے سوال پہ رائے شماری کی ووٹنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔مشرقی اور جنوبی یوکرین کے روس کے زیر کنٹرول علاقوں نے منگل کو روس کے اٹوٹ انگ بننے کے لیے اس ہفتے رائے شماری شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ان چار خطوں کو روس میں شامل کے لیے ان خطوں کے عوام کی رائے معلوم کی جائے گی جہاں روس میں شامل ہونے کا عوامی مطالبہ ہے۔ لوہانسک، کھیرسن اور جزوی طور پر روس کے زیر کنٹرول زاپوریزہیا اور ڈونیٹسک علاقوں میں جمعہ سے شروع ہونے والے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم 23 سے27 ستمبر کے دوران منعقد ہو گا۔ روس کے زیر انتظام یوکرین کے علاقے خیرسون میں بھی روس میں شمولیت کیلئے ریفرنڈم کرانے کا کہا گیا ہے اور خیرسون میں بھی ریفرنڈم 23 سے 27 ستمبر کو ہوگا۔ روسی وزیرخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہم نے شروع سے کہا تھا متعلقہ علاقوں کے افراد کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔ان خطوں کی مختلف عوامی تنظیموں اور مزدوروں، تاجروں کی تنظیموں کی طرف سے روس میں شامل ہونے کا مطالبہ ایک عرصے سے کیا جا رہا ہے۔
واپس کریں