دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے جسد خاکی کے تابوت کو ونڈرز کاسل کے سینٹ جارج چیپل قبرستان کے رائل والٹ میں اتار دیا گیا
No image لندن(کشیر رپورٹ) ملکہ برطانیہ لزبتھ دوم کے تابوت کو ونڈزر کاسل میں سینٹ جارج چیپل قبرستان کے رائل والٹ میں اتار دیا گیا۔یہ ایک سرکاری تدفین ہے، جو عام طور پر بادشاہوں اور ملکائوں کے لیے مخصوص ہوتی ہے، اور اس میں فوجی جلوس اور آخری دیدار جیسی رسومات شامل ہوتی ہیں۔ملکہ الزبتھ کی آخری سرکاری رسومات کا آغاز برطانوی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے ویسٹ منسٹر ایبی میں دو ہزار افراد کے مجمعے کے سامنے دعائیہ تقریب سے ہوا جبکہ اس موقع پر لندن کے مرکزی علاقے میں ہزاروں شہری بھی موجود تھے۔اس تقریب کے بعد ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبی سے لندن کے ہائیڈ پارک کارنر میں واقع ولنگٹن آرچ لے جایا گیا جہاں سے اسے ونڈزر کاسل منتقل کیا گیا اور وہاں کے گرجا گھر سینٹ جارج چیپل میں دعا کے بعد اسے رائل والٹ میں اتار دیا گیا۔ونڈزر کاسل تک تین میل کے راستے پر مسلح افراج کے دستے تعینات تھے جبکہ جلوس کا نظارہ کرنے کے لیے لونگ واک کہلائے جانے والے راستے تک عوام کو بھی رسائی دی گئی تھی۔کاسل کے سبیسٹاپول اور کرفیو ٹاور کی گھنٹیاں ہر ایک منٹ بعد بجائی جائیں گئیں اور گن سیلوٹ بھی دیا گیا۔شاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے ارکان بھی جلوس میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس تقریب میں صرف 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا جس کے دوران ملکہ کی حکمرانی کے اختتام کی علامتی روایات بھی شامل تھیں۔ملکہ کا شاہی تاج ان سے آخری بار جدا کر دیا گیا۔ شاہی عصا اور اورب ملکہ کے تابوت سے ہٹا دیے گئے۔دعائیہ تقریب کے بعد شاہ چارلس سوم نے ملکہ کے پرچم کو تابوت پر رکھا۔ لارڈ چیمبرلین ، سابق ایم آئی فائیو سربراہ بیرن پارکر اپنی سرکاری چھڑی توڑ کر تابوت پر رکھی۔ اس چھڑی کو توڑنے کا مطلب ہے کہ شاہی حکمران کے لیے ان کی خدمات کا اختتام ہوا۔اس کے بعدملکہ کے تابوت کو ونڈزر کاسل میں سینٹ جارج چیپل کے رائل والٹ میں اتار دیا گیا۔ وہاں پر موجود مجمع نے گاڈ سیو دا کِنگ گایا۔اس طرح آخری رسومات کی تقریب اختتام پذیر ہوئی اور بادشاہ چارلس سوم اور شاہی خاندان کے دیگر اراکین چیپل سے باہر چلے گئے۔ملکہ کے کتبے پر الزبتھ دوم 1926-2022 تحریر کیا جائے گا۔برطانیہ پر سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں آٹھ ستمبر کو بیلمورل میں وفات پا گئی تھیں۔ انھوں نے 70 سال تک برطانیہ پر حکمرانی کی۔
واپس کریں