دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس
No image اسلام آباد۔19ستمبر (کشیر رپورٹ)الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ اگر خیبر پختونخواحکومت ضمنی انتخاب میں معاونت پر تیار نہ ہوئی توکمیشن صوبہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا۔الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس پیر کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں ہوا۔اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ، ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ،وزراء اور مشیروں کی طرف سے متواتر ضابطہ اخلا ق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینر ی اور ہیلی کاپٹر کے استعما ل کا سخت نوٹس لیتے ہو ئے چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت جاری کی کہ وہ اپنی حکومت کو جا کر بتائیں کہ الیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف وزری کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔
الیکشن کمیشن آرٹیکل218(3)کے تحت اپنے آئینی اختیارات کو استعما ل کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے گا کہ انتخابات میں تما م سیا سی پارٹیوں اور امیدواروں کو یکساں مواقع میسر ہوں۔الیکشن کمیشن تمام آئینی اور قانونی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے آئین ،قانون اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرتما م پارٹیوں،امیدواروں اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائے گا ۔الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹر ی کو کہا کہ وہ اپنی حکومت کو قانون کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کا پیغا م پہنچائے اور بطورچیف سیکرٹری وہ بھی صوبہ میں پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کا پابند ہے لہذاایسے تمام اقداما ت یقینی بنائیں جس سے ضمنی انتخابات کا پرُامن انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔الیکشن کمیشن نے مزید واضح کیا کہ اگر صوبائی حکومت الیکشن کی معاونت پر تیار نہ ہوئی تو الیکشن کمیشن صوبہ میں ضمنی انتخابا ت ملتوی کرنے پر مجبور ہو گا۔ مزید الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا کہ اس کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوگی اور دفتر کو حکم دیا کہ اس سلسلے میں ضروری نوٹس جاری کئے جائیں۔


واپس کریں