دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں زرعی نمائش
No image مظفر آباد (کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفر آباد میں کل20ستمبر کو زرعی نمائش منعقد ہو گی۔محکمہ زراعت کے زیر اہتمام یہ زرعی نمائش جلال آباد گارڈن میں منعقد ہو گی۔ اس زرعی نمائش میں مقامی سطح پہ پیدا ہونے والی زرعی اجناس کے سٹال، پھلوں، سبزیات کے مرکبات اور محفوظ بنانے کے طریقہ کار کی عملی نمائش، محکمہ زراعت کے شعبہ جات کے سٹال اور زرعی سروس کی ڈیمانسٹریشن،موسمی سبزیات کے بیجوں کے سٹال، نیشنل اور ملٹی نیشنل بیج کمپنیوں کے سٹال، نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے زرعی پروڈکٹس، زرعی،زہروں، کھادوںکے سٹال، زرعی مشینری کے سٹال، زرعی شعبہ میں فنانسنگ کرنے والے بنکوں کے سٹال اور NTHRIاورCABIو دیگر زرعی ریسرچ اداروں کے سٹال شامل ہوں گے۔
واپس کریں