دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ' آئی سی سی' ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کِٹ جاری کر دی
No image لاہور. (کشیر رپورٹ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی کٹ کی رونمائی نے خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی جس میں بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اورکائنات امتیاز نے بھی حصہ لیا ۔ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں بنیادی کلر گہرا سبز ہے جبکہ ہلکے سبز اور پیلے رنگ کو استعمال کرتے ہوئے تھنڈر کی تھیم اپنائی گئی ہے۔پی سی بی نے ساتھ ہی کلیش کٹ بھی جاری کی ہے جس میں ڈارک گرین اور لائٹ گرین کا کلر استعمال کیا گیا ہے۔ کلیش کِٹ ایسی صورت میں استعمال کی جاتی ہے جب دو ٹیموں کی کٹس کا کلر یکساں ہو، ایسے میں ایک ٹیم اپنے ڈیزائن میں کلر اسکیم کو تبدیل کرتے ہوئے کلیش کِٹ استعمال کرتی ہے۔'آئی سی سی' ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل دیگر ٹیموں کی آفیشل کٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔
دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کیلئے خصوصی کٹ بھی ڈیزائن کی ہے اور اس خصوصی کِٹ میں ڈیزائن کو استعمال کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
واپس کریں