دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم شہبازشریف نے ویسٹ منسٹر میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کی
No image لندن۔19ستمبر (کشیر رپورٹ)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پیر کو عالمی رہنمائوں اور شاہی خاندانوں کے اراکین کے ساتھ ویسٹ منسٹر ایبی میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کی۔وزیراعظم خصوصی طورپر کوئین الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لندن پہنچے تھے جو 8 ستمبر کو 96 سال کی عمرمیں وفات پا گئی تھیں۔دنیابھر سے 500 سے زیادہ ممالک کے نمائندے ملکہ کی آخری رسومات میں شریک ہوئے جن میں امریکا کے صدر جوبائیڈن ، چین کے نائب صدر وانگ کشان ، جاپان کیشہنشاہ ناروہیٹو، اردن کے شاہ عبداللہ ، بیلجیم کے کنگ فلپ اور کوئین میتھلڈیکے ساتھ ساتھ شاہی خاندانوں کے 2ہزار سے زیادہ ارکان نے شرکت کی۔کوئین الزبتھ کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ونڈ سر کیسل میں کنگ جارج ششم میموریل چیپل میں اپنے مرحوم شوہرکے ساتھ شاہی قبرستان میں دفن کیاجائیگا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے چرچ ہاؤس لندن میں تعزیتی کتاب میں تاثرات درج کیے۔برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے ملکہ کے انتقال سے متعلق چرچ ہاؤس لندن میں رکھی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آنجہانی ملکہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے شہریوں کی نسلوں کیلئے طاقت کاذریعہ تھیں،پاکستان کیعوام ملکہ الزبتھ کے پاکستان کے 2 دوروں کو یاد رکھیں گے،پاکستانی عوام اور برطانوی شاہی خاندان کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہوئے ہیں۔
واپس کریں