دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
آزاد کشمیر میں مردم شماری کی تیاری ، چیف سیکرٹری عثمان چاچڑ کی زیر صدارت اجلاس
No image مظفرآباد(پی آئی ڈ ی)19ستمبر2022۔چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر محمد عثمان چاچڑ کی زیر صدارت آزادکشمیر کی آمدہ مردم شماری کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فیاض علی عباسی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی احسان خالد کیانی، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز علی خا ن، سیکرٹری تعلیم سکولز رزاق ندیم خان، ممبر بورڈ آف ریونیو چوہدری مختار احمد،کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان، کمشنر پونچھ انصر یعقوب، ڈی آئی جی مظفرآباد طاہر قریشی نے شرکت کی جبکہ ممبر ریسورس مینجمنٹ ادارہ شماریات پاکستان محمد سرور گوندل اور کمشنر میرپور شوکت علی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں آزادکشمیر کی آمدہ مردم شماری کے حوالہ سے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں آمدہ مردم شماری کے لیے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بطور فوکل پرسن بنایا جائے گا جبکہ مطلوبہ تعلیم کی حامل کسی خاتون افسر کو حکومتی نمائندہ مقرر کیا جائے گا۔سینسز سینٹر ز بنا کر مردم شماری کے لیے سٹاف کی بھرپور ٹریننگ کروائی جائے اوردیگر معاملات کو بھی یکسو کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مردم شماری سے کوئی علاقہ رہ نہ جائے۔ بلدیاتی الیکشنز کے حوالہ سے مردم شماری کا دورانیہ ری شیڈول کر دیا گیا ہے اور اب فروری سے مارچ تک مردم شماری کروائی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ عدالت کی جانب سے جن 43 یونین کونسلز کی از سر نو تشکیل کا حکم دیاگیا ہے اس کے مطابق کام کیا جائے۔
ایک اطلاع کے مطابق آزاد کشمیر میں مردم شماری آئندہ سال مارچ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آزاد کشمیر میں آخری مردم شماری2017میں ہوئی تھی جس کے مطابق آزاد کشمیر کی آبادی 41لاکھ ریکارڈ کی گئی۔
واپس کریں