دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
کشمیریوں کی آزادی پسند سیاسی مزاحمتی اتحاد حریت کانفرنس کو ختم کر دیا ، عسکری مزاحمت کاروں کو جلد ختم کر دیں گے،مقبوضہ کشمیر کے ڈی جی پولیس کا دعوی
No image سرینگر (کشیر رپورٹ)ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کے خلاف عسکری مزاحمتی تحریک کمزور ہو گئی ہے ، جو مزاحمتی عسکری باقی رہ گئے ہیں انہیں جلد ہی گرفتار یا مار دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستانی حکام کی طرف سے ایسے دعوے سالہا سال سے کئے جا رہے ہیں ۔مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے پیر کو کہا کہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی بیساکھیوں پر تھی اور ضلع کشتواڑ میں یہ تقریبا صفر ہے کیونکہ ایک یا دو عسکریت پسند علاقے میں سرگرم ہیں جنہیں جلد ہی ختم کر دیا جائے گا۔ ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے، ڈی جی پی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی بیساکھیوں پر ہے اور جو باقی رہ گئے ہیں انہیں جلد ہی گرفتار یا مار دیا جائے گا۔
جموں و کشمیر کے پولیس سربراہ نے آزادی پسند سیاسی مزاحمتی حر یت کانفرنس کے بارے میں ایک سوال پر کہا کہ حریت اس وقت جموں و کشمیر میں کہیں نہیں ہے، انہیں ختم کر دیا گیا ہے۔ لیکن جموں و کشمیر کے لوگوں کو مشتعل کرنے کے لیے پاکستان میں حریت کا ایک نیا باب کھولا گیا ہے۔ ایک بار ایسی ہی مثال اس سال 5 اگست کو اس کی ہڑتال کال بھی تھی۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مدارس کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اداروں سے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایسے ادارے زیر نگرانی ہیں۔ڈائریکٹر جنرل پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈہ جس سے پریشانی پیدا کرنے اور نوجوانوں کو تشدد کی طرف راغب کرنے کے معاملے پر سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ بھرپور کاروائی کر رہی ہے۔
واپس کریں