دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ محفوظ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے دہشت گردی دفعہ ختم کر دی
No image اسلام آباد19ستمبر (کشیر رپورٹ):الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف 'توشہ خانہ کیس' کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکیوں سے متعلق کیس سے عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعہ نکالنے کا حکم جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیر کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف کیس میں فریقین کے تمام دلائل سنے اور اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیر کو سماعت میں عمران خان کے خلاف دہشتگردی کی دفعہ نکالنے کا حکم جاری کرتے ہوئے اپنے فیصلے میں کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کے سوا دیگر دفعات کے تحت مقدمہ چلے گا۔
واپس کریں