دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک لبیک کا آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
No image مظفرآباد(کشیر رپورٹ)تحریک لبیک بھی آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔تحریک لبیک آزادکشمیر نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران سے 3 اکتوبر تک کاغذات طلب کرلیے،خواہشمند کارکنان کو ضلعی اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز میں درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت۔مرکزی امیر تحریک لبیک آزادکشمیر علامہ عبدالغفور تابانی نے آزادکشمیر بھرسے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے کارکنان کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 3 اکتوبر شام 4:00بجے سے قبل درخواستیں ضلعی اور تحاصیل ہیڈ کوارٹرز میں جمع کروادیں۔ تمام کارکنان الیکشن کی تیاری کریں اور الیکشن میں حصہ لینے والے تمام امیدواران مقررہ تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں متعلقہ تحریک لبیک کے ہیڈ کوارٹرز میں جمع کروائیں تاکہ امیدواران کی اہلیت کی جانچ پڑتال کے بعد امیدوران کے نام فائنل کیے جاسکیں۔
اس موقع پر علامہ عبدالغفور تابانی نے کہا ہے کہ میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،تحریک لبیک آزادکشمیر کے ہر وارڈ ،یونین کونسل سے اپنے ا میدوار میدان میں اتارے گی۔کشمیر کے سوداگروں کا پیچھا کریں گے،کشمیر فروشوں کے لیے میدان کسی صورت خالی نہیں چھوڑیں گے ،ان کا ہر جگہ پر مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قبلہ امیرالمجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضویکے مشن کو بلدیاتی الیکشن کے دوران گھر گھر تک پہنچائیں گے۔ووٹ صرف دین کے لیے ہے،باطل قوتوں سے ٹکرائیں گے ،ظالموں کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔قائد محترم علامہ سعد حسین رضوی کی قیادت میں تحریک لبیک منظم ومتحد ہے۔تحریک لبیک کے تمام ذمہ داران وکارکنان بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں ان شاء اللہ بھرپور سرپرائز دیں گے۔تمام کارکنان تحریک لبیک کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے کے لیے کردار ادا کریں،کارکنان بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں ان شاء اللہ بہتر نتائج دیں گے۔

واپس کریں