دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سوم کے استقبالیہ میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر کی شخصیات کی شرکت
No image لندن (کشیر رپورٹ):برطانیہ کے نئے کنگ چارلس سوم نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تدفین کے موقع پر ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے مدعو عالمی شخصیات کے اعزاز میں بکنگھم پیلس میں استقبالیہ دیا۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے کنگ چارلس سوم کے استقبالیہ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریب میں آمد کے موقع پر کنگ چارلس سوم نے ان کا خیر مقدم کیا۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے پانچسو اہم شخصیات کو برطانیہ کی طرف سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔دنیا بھر کا میڈیا ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کی تقریبات کی خصوصی کوریج کر رہا ہے۔
واپس کریں