دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
زلزلے سے گلگت سے سکردو جانے والی روڈ بند، روندو میں متعدد افراد زخمی
No image سکردو (کشیر رپورٹ) گلگت بلتستان کے علاقے سکردو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسکردو کے سب ڈویژن روندو میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.3 اور زیز زمین گہرائی 40 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔اطلاعات کے مطابق گنجی یونین روندو میں زلزلے کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور جگلوٹ سکردو روڑ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے۔ روندو میں آنے والے پہاڑ سے پتھر گرنے کے باعث گلگت اسکردو روڈ بند ہو گئی اور پتھر لگنے سے کئی مسافر زخمی ہوئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور پشاور سمیت کے پی کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔
واپس کریں