دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
اقوام متحدہ ہیڈ کواٹر میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی تصویری نمائش
No image نیویارک۔19ستمبر (کشیر رپورٹ) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کی لابی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر پاکستان میں حالیہ سیلاب سے وسیع پیمانے پہ تباہی ہوئی ہے جس میں اربوں روپے کے نقصان کے علاوہ ڈیڑھ ہزارسے زائد انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہوا ہے۔ اقوام متحدہ ہیڈ کواٹر میں منعقدہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق تصویری نمائش رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔
واپس کریں