دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جبکہ جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت دیگر تمام اہم دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، فیڈرل فلڈ کمیشن
No image اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):فیڈرل فلڈ کمیشن (ایف ایف سی) نے کہا ہے کہ کوٹری کے مقام پر دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور268,000 کیوسک پانی گزر رہا ہے گزشتہ روز اسی مقام پر327,000 کیوسک پانی کے اخراج کے ساتھ درمیانے درجے کا سیلاب تھاجبکہ جہلم، چناب، راوی اور ستلج سمیت دیگر تمام اہم دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔اتوار کو ایف ایف سی کی روزانہ کی رپورٹ کے مطابق 28 اگست 2022 سےتربیلا آبی ذخائرزیادہ سے زیادہ 1550.00 فٹ پر برقرار ہے۔ منگلا ڈیم میں اس وقت 1193.00 فٹ ہے۔اس وقت بحیرہ عرب سے کمزور نم ہوائیں پاکستان کے بالائی علاقوں میں 3000 فٹ تک داخل ہو رہی ہیں۔ایف ایف ڈی نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ تاہم اسلام آباد، پنجاب (راولپنڈی اور لاہور ڈویژن) اور خیبرپختونخوا (پشاور ڈویژن) بشمول دریائے سندھ اور جہلم کے بالائی علاقوں میں مذکورہ مدت کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔


واپس کریں