دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی دو کشمیری نوجوانوں کی باوقار بحالی کی یقین دہانی،عبدالرشید ترابی کی طرف سے توجہ دلانے پہ احکامات جاری
No image مظفرآباد(کشیر رپورٹ) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدالرشید ترابی کی طرف سے توجہ دلائے جانے پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر حکام کو مقبوضہ کشمیر سے سیز فائر لائین عبور کر کے استور داخل ہونے والے دو کشمیری نوجوانوں کی باوقار بحالی کے احکامات دیئے ہیں اور کہا ہے کہ دونوں کشمیری نوجوان ریاست کے شہری ہیں اور ان کو یہاں سے نہیں نکالا جائے گا۔
وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید سے عبدالرشید ترابی کی ملاقات،مسئلہ کشمیر سے اہم امور پر تبادلہ خیال،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے آنے والے دو نوجوان نور محمد وانی اور مشتاق وانی کو گلگت سیشن کورٹ کی طرف سے انہیں بھارتی شہری قراردے کر ملک بدر کرنے کے فیصلے کے مضمرات اور تحریک آزادی کشمیر پر اس کے بھیانک اثرات اوریہ واضح کی کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق یہ ریاستی شہری ہیں ان کو سیز فائر لائن عبور کرنے کا استحقاق ہے کشمیری منحوس سیز فائر لائن کو تسلیم نہیں کرتے اس لیے ان شہریوں کو باعزت طور پر گلگت بلتستان یا آزادکشمیر میں جہاں بھی وہ رہنا چاہیں انہیں سہولت فراہم کی جائے۔
اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کو ان کی باوقار بحالی کے احکامات صادر کیے وزیر اعلی نے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ ریاست کے شہری ہیں ان کو یہاں سے نہیں نکالا جاسکتا۔
واپس کریں