دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تاجکستان اورکرغزستان کے درمیان متازعہ علاقے میں لڑائی شروع
No image بشکک ( مانیٹرنگ ڈیسک)سابق روسی ریاستوں کرغزستان اور تاجکستان کے درمیان متنازع سرحد پر لڑائی چھڑ گئی ہے اور کم از کم 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔دونوں ملکوں نے متنازعہ علاقے میں ایک دوسرے پہ جنگ بندی سمجھوتے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ کر غستانی حکومت کا کہنا ہے کہ تاجکستان کی طرف سے گولہ باری کی جارہی ہے اور دونوں طرف سے لڑائی جاری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ لڑائی میں24 شہری ہلاک اور 87 زخمی ہوئے۔ کرغستان کے مطابق ایک لاکھ چھتیس ہزار شہریوں کو علاقے سے نکال لیا گیا ہے۔کرغزستان نے اپنے جنوبی باتکن صوبے میں لڑائی کی اطلاع دی جو جنوب، مغرب اور شمال سے تاجکستان اور شمال مشرق میں ازبکستان سے گھیرے ہوئے ہے۔ اس میں ایک تاجک ایکسکلیو، ورخ بھی شامل ہے۔کرغزستان حکام کا کہنا ہے کہ تاجک فورسز نے ٹینکوں، بکتر بند گاڑیوں اور مارٹروں کا استعمال کرتے ہوئے کم از کم ایک کرغیز گائوں میں داخل ہو کر کرغیز قصبے باتکن اور ملحقہ علاقوں کے ہوائی اڈے پر گولہ باری کی۔تاجکستان نے کرغیز فوج پر ایک چوکی اور سات دیہاتوں پر گولہ باری کا الزام لگایا ہے۔روسی ذرائع اطلاعات کے مطابق دونوں طرف سے فوجی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔
واپس کریں