دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
' یو این ڈی پی ' کا پاکستان کے5ہزار گلیشئر ز کی میپنگ کا فیصلہ
No image اسلام آباد مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں پر سے بچائو کے اقدامات کے طورپر اقوام متحدہ کا ادارہ ' یو این ڈویلپمنٹ پروگرام' پاکستان کے 5ہزار گلیشئرز کی میپنگ کرے گا اور یہ کام18ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔اس سروے کے ذریعے بڑہتے ہوئے درجہ حرارت سے گلیشئرز کے پگھلنے کی رفتار معلوم کی جائے گی جس سے سیلاب سے ہونے والی تباہی سے بچائو کے اقدامات کئے جا سکیں گے جس میں سیلاب کے حوالے سے پیشگی انتباہ بھی شامل ہے۔
' یو ین ڈی پی' پاکستان کے نمائندے کنوٹ اوسٹبی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دنیا بھر سے زیادہ گلیشئر موجود ہیں اور کلائمنٹ چینج کی صورتحال میں ان گلیشئرز کی میپنگ ضروری ہے کیونکہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جس سے پہاڑوں میں جھیلیں بن گئی ہیں اور ان جھیلوں کو پانی مستقبل میں بڑے سیلاب کی تباہ کاریوں کا سبب بن سکتا ہے۔' یو این ڈی پی' کے کنٹری ہیڈ نے کہا کہ ہندو کش، ہمالیہ اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے کے برفبانی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں کمی لانے اور مستقبل کے خطرات سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جا ئیں گے۔ا نہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار سرفہرست 10 ممالک میں سے پاکستان کو کلائمیٹ فنڈز میں سے 154 ملین ڈالرز مل چکے ہیں، یو این ڈی پی، حکومت کے ساتھ بین الاقوامی ری انشورنس کمپنیوں سے ڈزاسٹر رسک انشورنس پلان کے حوالے سے بھی بات چیت کر رہی ہے۔
واپس کریں