دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیراعظم شہباز شریف ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے لندن پہنچ گئے
No image لندن (کشیر رپورٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف ملکہ برطانیہ ایلزبتھ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے ہفتہ کو لندن پہنچ گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف برطانوی حکومت کی دعوت پر 19 ستمبر کو لندن میں آنجہانی ملکہ ایلزبتھ دوئم کی سرکاری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19ستمبر کو مقامی وقت دن11بجے ادا کی جائیں گی جو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی تاریخی چرچ میں ادا کی جائیں گی، آخری رسومات ماتمی دھن کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گی جس کے بعد ان کے احترام میں دو منٹ کی قومی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پانچسو عالمی شخصیات شریک ہوں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف لندن قیام کے بعد امریکہ روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واپس کریں