دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مشرقی پنجاب کی ہندوستان سے آزادی، سکھوں کی ریاست خالصتان کی قیام کے لئے کینڈا میں18ستمبر کو ریفرنڈم
No image ٹورنٹو (کشیر رپورٹ)مشرقی پنجاب پر مشتمل علاقوں کی ہندوستان سے آزاد ی اور سکھوں کی ریاست خالصتان کے قیام کے لئے سکھوں کی جدوجہد دن بدن تیز ہوتی جا رہی ہے۔کینڈا میں کل ،18ستمبر کو آزاد ریاست خالصتان کے قیام کے لئے ریفرنڈم ہوگا۔ کینڈا میںر یفرنڈم کے انعقاد کے لئے سکھوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے اور اس کے لئے گزشتہ کئی ہفتوں سے سرگرم مہم جاری ہے۔ ریفرنڈم کی کامیابی کیلئے سری گرو گرنتھ صاحب پرکاش پورب، مالٹن میں اجتماعی دعا کی گئی۔ ریفرنڈم کے لئے و وٹنگ برامپٹن کے گور میڈوز ریکری ایشن سینٹر میں ہوگی۔ ریفرنڈم کی حمایت میں بڑے پیمانے پر سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہوچکی ہیں۔
چند دن قبل ہی کینڈا میں انتہا پسند ہندوئوں نے خالصتا ن ریفرنڈم اور آزادی پسند شہید سکھ رہنما بھنڈراں والا کے پوسٹر پھاڑ دیئے تھے جس پر سکھوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔مشرقی پنجاب میں خالصتان کے قیام کی جدوجہد تیز ہوتی جا رہی ہے اور ہندوستانی حکومت نے بڑی تعداد میں سکھوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں قید کیا ہوا ہے جس کے خلاف چار دن پہلے امرتسر میں سکھوں کے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
واپس کریں