دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
''آج کا دور جنگ کانہیں ہے، مسئلے بات چیت سے حل کئے جانے چاہئیں'' وزیر اعظم مودی کی صدر پوٹن کو تلقین جبکہ ہندوستان کی کشمیر کا مسئلہ فوجی طاقت سے حل کرنے کی پالیسی
No image سمر قند(کشیر رپورٹ)ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات میں کہا ہے کہ آج کا دور جنگ کانہیں ہے، مسئلے بات چیت سے حل کئے جانے چاہئیں۔جبکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں دس لاکھ فوج کی مدد سے نہتے کشمیریوں کے خلاف فوج کشی اور بدترین ریاستی ظلم و جبر کا ہر حربہ استعمال کر رہا ہے۔ یوں عالمی سطح پہ ہندوستان کا امن کی باتیں کرنا اور عملی طور پر امریکی ایماء پہ چین کے خلاف چا رملکوں کے جنگی اتحاد میں شامل ہونا،مسئلہ کشمیر کو اقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں، مزاکرات سے پرامن طور پر حل کرنے کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے کشمیر کا مسئلہ اپنی جنگی طاقت سے حل کرنے کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔
واپس کریں