دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تباہ کن بارشوں اور سیلاب سے مزید 37افراد جاں بحق، مجموعی تعداد 1545 ہو گئی،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 1545 تک پہنچ گئی جبکہ 12 ہزار 850 افراد زخم ہوئے ہیں ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جاری کردہ نقصانات کی تازہ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ملک بھر میں مزید 37افراد ہلاک ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 32 اور بلوچستان میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 14 مرد، 7 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف واقعات میں 92 افراد ملک بھر میں زخمی ہوئے۔ ر ملک بھر میں اب تک کل 1545 افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں 678، کے پ میں 306، بلوچستان میں 299 اور پنجاب میں 191 افراد جاں بحق ہوئے۔ آزاد کشمیر میں 48 افراد اور گلگت بلتستان میں 22 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 678 مرد، 315 خواتین اور 552 بچے جاں بحق ہوئے۔ 14 جون سے اب تک کل 12 ہزار 850 افراد زخمی ہوئے۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ سندھ میں 8412 افراد زخمی ہوئے جبکہ پنجاب میں 3858 اور خیبرپختونخوا میں 369 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
واپس کریں