دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
سویڈن کی وزیر اعظم مگڈالینا اینڈرسن نے انتخابات میں شکست تسلیم کرلی،نئی حکومت کے قیام تک وزیر اعظم رہیں گی
No image سٹوک ہوم (کشیر رپورٹ)سویڈن کی وزیراعظم مگڈالینا اینڈرسن نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ نئی حکومت کے انتخاب تک اپنے فرائض سرانجام دیں گی۔حکمران سوشل ڈیموکریٹس کی سربراہ مگڈالینا اینڈرسن نے کہا کہ اگرچہ حزب مخالف کو معمولی برتری حاصل ہوئی ہے لیکن برتری برتری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا سویڈش عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے اور سویڈن کی جمہوری روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان نتائج کو تسلیم کرتی ہیں۔ انہوں نے سوشل ڈیموکریٹس پارٹی کی سربراہی اور قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنے فرائض جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد نئی حکومت بننی چاہیے تاکہ ملک کے حالات بہتر رہ سکیں۔ "ہمیں خطہ میں جنگ اور معاشی چیلنجز درپیش ہیں، اس لئے نئی حکومت کو ملک کی باگ ڈور جلد سنبھالنی چاہیے۔ سویڈن کے انتخابات کے حتمی نتائج کے بعد دائیں بازو کی جماعتوں کو 176 نشستوں پر کامیابی ہوئی ہے جبکہ سرخ سبز اتحاد کو 173 نشستیں ملی ہیں۔ لیف پارٹی اور سینٹر پارٹی کی مقبولیت میں کمی ریڈ گرین اتحاد کی ناکامی کا باعث بنی۔ سوشل ڈیموکریٹس نے اگرچہ قومی سطح پر شکست کھائی لیکن مقامی کونسلوں اور ریجنز کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے بطور خاص دارالحکومت سٹاک ہوم کی کمیون، سٹاک ہوم اور گٹن برگ ریجنز سے ماڈریٹ پارٹی کو شکست دے ان کا اقتدار حاصل کرسکے گی۔
واپس کریں