دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں ' پی ٹی آئی' کی وزیر اعظم تنویر الیاس کی سربراہی میں قائم حکومت کے خاتمے کا فیصلہ کر لیا، حکمت عملی تیار
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ)آزاد کشمیر کی دو بڑی اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر مشتمل متحدہ اپوزیشن اتحاد نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی سربراہی میں قائم تحریک انصاف کی حکومت کو تاریخ کی نا اہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اس نا اہل حکومت کو اب کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، آزاد کشمیر کا نظام مفلوج ہو چکا ہے، تحریک آزادی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،متحدہ اپوزیشن نے حکومت کو ہٹانے کے یک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے طے کیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کے لئے ' پی ٹی آئی' کے ناراض ارکان اسمبلی سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔
تفصیلا ت کے مطابق پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن لیڈر چودھری لطیف اکبر کی سربراہی میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس جمعہ کو کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان، کرنل وقار نور، راجہ محمد صدیق، نثار عباسی، عامر الطاف، احمد رضا قادری، سردار یعقوب خان، راجہ فیصل راٹھور، میاں عبدالوحید، جاوید ایوب، جاوید بڈھانوی، قاسم مجید، عامر یاسین اور حسن ابراہیم نے شرکت کی جبکہ چودھری محمد یاسین، شاہ غلام قادر ، بازل نقوی ،نبیلہ ایوب اور عامر غفار دیگر ناگریر مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہ ہو سکے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کی سربراہی میں قائم ' پی ٹی آئی ' حکومت کی تبدیلی کے لئے سرگرم کاروائی شروع کی جائے اور اس نااہل حکومت کو تبدیل کر دیا جائے۔

واپس کریں