دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر ، ضلع بارہمولہ اوڑی کے ایک گائوں سے تیندوا کمسن لڑکی کو گھر کے صحن سے اٹھا کر لے گیا،سیز فائر لائین،باڑ کی تعمیر سے کشمیری اور جنگلی جانور بھی شدید متاثر
No image بارہمولہ (کشیر رپورٹ)مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی میں ایک تیندوا کمسن لڑکی کو اٹھا کر لے گیا۔ علاقے میں لوگوں کے سرچ آپریشن کے باوجود کمسن لڑکی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔تفصیلا ت کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کی تحصیل اوڑی، جو کشمیر اور کشمیریوں کو جبری طور پر تقسیم کرنے والی سیز فائر لائین کے ساتھ واقع ہے، کے ایک گائوں گواشر میںتیندوا ایک کمسن لڑکی کو اس کے گھر کے صحن سے اٹھا کر لے گیا۔ گھر والوں نے تیندوے کا پیچھا کیا لیکن وہ لڑکی کو منہ میں دبوچ کر اندھیرے میں غائب ہو گیا۔مقامی لوگوں نے تلاشی مہم شروع کی لیکن لڑکی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
واضح رہے کہ ہندوستان کی طرف سے کشمیر کو غیر فطری طور پر تقسیم کی جانے والی سیز فائر لائین، جسے کنٹرول لائین بھی کہا جاتا ہے ،پہ ہندوستان کی طرف سے تعمیر کردہ خار دار تاروں کی اونچی باڑ کی تعمیر کی وجہ سے کشمیر کے جنگلی جانوروں کی آمد و رفت کے فطری راستے محدود ہو گئے ہیں اور اسی وجہ سے جنگلی جانور اکثر آبادی والے علاقوںمیں آ جاتے ہیں۔یوں کشمیر کو غیر فطری اور کشمیریوں کو جبری طور پر تقسیم کرنے والی سیز فائر لائین، کنٹرول لائین کی وجہ سے نہ صرف ریاستی باشندے ظلم اور جبر کا شکار ہیں، وہاں کشمیر کی جنگلی حیات، جنگلی جانور بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
واپس کریں