دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
برطانیہ میں 20 اور 50 پائونڈ کے کاغذی نوٹ نئے پلاسٹک نوٹ سے تبدیل کرانے کی آخری تاریخ30 ستمبر
No image لندن (کشیر رپورٹ) برطانیہ میں 20 اور 50 پائونڈ کے نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، حکومت نے نوٹ تبدیل کرانے کے لئے چھ ماہ کی معیاد مقرر کی گئی تھی جو 30 ستمبر کو مکمل ہو رہی ہے۔برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ کرنسی نوٹ تبدیل کروانے کی آخری تاریخ تک عوام پرانے کاغذی نوٹ استعمال کرلیں یا بینکوں اور ڈاکخانوں میں جمع کروادیں۔بینک آف انگلینڈ کے مطابق جعلسازی سے بچنے اور زیادہ پائیداری کے لئے نئے پولیمر نوٹ، جس میں پلاسٹک کی آمیزش شامل ہوتی ہے، جاری کیے گئے تھے۔ اس سے قبل 5 اور 10 کے پولیمر کرنسی نوٹ جاری کیے جاچکے ہیں۔بنک آف انگلینڈ کے مطابق 17 بلین سے زیادہ مالیت کے کاغذی نوٹ گردش میں ہیں۔بینک کے موجودہ پرنٹ شدہ نوٹوں کا پورا مجموعہ پلاسٹک سے بنا ہے۔ نئے نوٹ میں مسٹر ٹورنگ کی تصویر ہے، جنہوں نے جدید کمپیوٹنگ کا تصور کیا اور دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی پر اتحادیوں کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
واپس کریں