دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
KJF الیکشن ، 25 ستمبر کو ، صدارت کے لئے یونائیٹڈ جرنلسٹ کے لطیف ڈار اور پروگیسو کے خاور راجہ کا مقابلہ
No image راولپنڈی (کشیر رپورٹ) راولپنڈی ،اسلام آباد میں مقیم جموں و کشمیر کے ریاستی صحافیوں کی تنظیم' کشمیر جرنلسٹ فورم' کے الیکشن25ستمبر کو ہوں گے۔صدر کے عہدے کے لئے یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل کے لطیف ڈار اور پروگیسو پینل کے خاور نواز راجہ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔الیکشن کے انعقاد کے لئے چیف الیکشن کمشنر صدر ' AKNS' سردار زاہد تبسم کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔الیکشن میں ' یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل' اور' پروگیسو پینل' کے درمیان مقابلہ ہو گا۔دونوں گروپوں نے آج ، کا غذات نانزدگی جمع کرنے کی آخری تاریخ کو اپنے کا غذات چیف الیکشن کمشنر سردار زاہد تبسم کے پاس جمع کرا دیئے ہیں۔ ' کے جے ایف' کے ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے پاس اپنی تنظیمی فیس مبلغ پانچ سو روپے جمع کرا دیں، فیس جمع نہ کرانے کی صورت ووٹ ڈالنے کی اجازت نہ ہو گی اور ووٹ ڈالتے وقت فیس ادائیگی کی رسید دکھانا لازمی ہے۔
' KJF' کے الیکشن25ستمبربروز اتوار راولپنڈی پریس کلب کیمپ آفس میں منعقد ہوں گے۔' یونائیٹڈ جرنلسٹ پینل ' کی طر ف سے صدر کے عہدے پر لطیف ڈار جبکہ طاہر مسعود سینئر نائب صدر،ظہیر مغل نائب صدر، ندیم صدیق جنرل سیکرٹری،رضوان عباسی جوائنٹ سیکرٹری،بابر انور عباسی فنانس سیکرٹری،عرفان سدوزئی انفارمیشن سیکرٹری،عدیل بشیر چیف آرگنائیزر،ارشدحسین ڈپٹی آرگنائیزراور گورنرننگ باڈی کے ارکان کے لئے بلال احمد وانی،شوکت علی،راجہ عثمان طاہر، شوکت علی،راجہ خرم،افسر کیانی،غلام نبی کشمیری اور نوید چودھری امیدوار ہیں۔
پروگیسوپینل میں خاور نواز راجہ صدر،راجہ ماجد افسر سینئر نائب صدر،نثار احمد نائب صدر،عقیل انجم سیکرٹری جنرل،اعجاز خان فنانس سیکرٹری،عابد ہاشمی جوائنٹ سیکرٹری،خالد محمود شاہ آرگنائیزر،طلحہ جاوید ڈپٹی آرگنائیزر،اقبال اعوان انفارمیشن سیکرٹری جبکہ گورننگ باڈی کے ارکان میں راجہ خالد، اسحاق ہاشمی،سردار ندیم،سردار نثار تبسم،ظہو رعالم،ہلال احمد،راجہ اسد،لیاقت خان، قاضی صغیر اور ادریس اعوان شامل ہیں۔
واپس کریں