دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
قومی خبریں وزیر اعظم محمد شہبازشریف کی ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات
No image سمرقند۔15ستمبر (کشیر رپورٹ):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے ملاقات کی ہے ۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سمرقند میں ہوئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
واپس کریں