دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نیلم ویلی میں شہداء کے ورثاء سے ملاقات اور پونے تین ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے
No image مظفرآباد۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان آج سے نیلم ویلی کا تین روز ہ دورہ شروع کریں گے ۔وزیراعظم ایل او سی پر شہید ہونے والے افراد کے ورثا سے ملاقات کریں گے ۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر ریاستی بجٹ سے دو ارب پچھتر کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نیلم ویلی کے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم وادی نیلم کے آخری علاقے تائو بٹ تک جائیں گے۔
واپس کریں