دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انڈیا کا کشمیر پر اقوام متحدہ کی ثالثی قبول نہ کرنا آگ سے کھیلنے کے مترادف، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی)11 ستمبر2022۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش برقرار رکھنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی ادارے سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب یہ بھی کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انڈیا کی جانب سے ثالثی قبول نہ کرنے کا اظہار عالمی طاقتوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے کہ انڈیا آگ سے کھیل رہا ہے اور دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ مسٹر انتونیو گوتریس کی پریس کانفرنس میں ایک صحافی کے سوال پر مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے حوالے سے مسٹر انتونیو گوتریس کے دیئے گئے ریمارکس پر اپنے ردعمل میں وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں مسئلہ کشمیر کے حل کی بنیاد ہیں جن کو ہندوستان کی ہٹ دھرمی کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ہندوستان کا یہ موقف کہ مسئلہ کشمیر دو طرفہ مسئلہ ہے جس پر عالمی ثالثی قبول نہیںکشمیریوں کے لئے بھی موقف قابل قبول نہیں کیونکہ کشمیریوں نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے اور لگاتار انڈین بربریت کا سامنا کررہے ہیں۔ثالثی قبول نہ کرنے اور جبری قبضہ برقرار رکھنے کی انڈیا کی ہٹ دھرمی آگ سے کھیلنے اور دنیا کا امن تہ وبالا کرنے کے مترادف ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ بھارتی فوج نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام میں تیزی لائی ہے۔بھارتی فوج نہ صرف بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل خانوں میں ڈال رہی ہے بلکہ کئی نوجوانوں کو جیلوں اور جعلی مقابلوں میں شہید بھی کر رہی ہے۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ جیلوں میں بھی کشمیری حریت رہنماں اور کارکنوں کی حالت زار انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیری حریت پسندوں کی حالت زار کا خود مشاہدہ کریں۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں کشمیریوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے آزاد کشمیر میں خود کفالت اور زراعت کے شعبوں میں ترقی اور حوصلہ افزائی کے لئے باغ سے تعلق رکھنے والے زمیندار کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ریاست بھر سے وزیراعظم کے زراعت دوست قدم کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق باغ دھڑے سے تعلق رکھنے والے زمیندار یسین خان نے اپنے باغات کے سیبوں سے مقامی سطح پر جام تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کرنا شروع کر دیا ہے،وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے زمیندار یسین کی ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے،وزیر اعظم کی جانب سے وزیر زراعت سردار میر اکبر خان زمیندار محمد یسین خان آف دھڑے کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیں گے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے زمیندار معاشی خود کفالت کے لیئے زراعت، باغات اورلائیو سٹاک پر توجہ دیں،حکومت زمیندار طبقے کی بھر پور معاونت اور سر پرستی کرے گی۔یاد رہے کہ حکومت نے موجودہ مالی سال میں زراعت سیکٹر کے لیے 39 فیصد اضافہ کے ساتھ 50 کروڑ روپے کی رقم رکھی ہے جس کے تحت زمیندران کو زمین کی ہمواری، کٹا سے بچا اور مشینی کاشت کے فروغ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پانچ سو ا یکڑ ناقابل کاشت رقبہ کو قابل کاشت بنایا جائے گا۔ علاوہ ازیں آزادکشمیر میں زراعت اور لائیوسٹاک کے فروغ کے لیے یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ویٹنری ڈاکٹرزاور زرعی گریجویٹس کو بینکوں سے آسان بنیادوں پر قرضہ جات کی فراہمی کے لیے مارک اپ کی ادائیگی کے منصوبہ جات بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں۔
واپس کریں