دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی ہلاکتیں،بھارت نے امن کے عالمی دن کو مذاق بنا دیا ہے،حریت کانفرنس
No image سرینگر ۔ غیرقانونی طور پر بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز مقبوضہ علاقے کے طول وعرض میں محاصروں اور تلاشی کاروائیوں کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہیں۔حریت کانفرنس کے جنرل سیکریٹری مولوی بشیر احمد نے آج عالمی یوم امن کے موقع پر سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ 18 جولائی کو شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 3 مزدوروں کا قتل اس حقیقت کی تازہ مثال ہے کہ کس طرح بھارتی فورسز بے گناہ نوجوانوں کوغیر ملکی عسکریت پسند قرار دے کر شہیدکررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے بھارتی فورسز جعلی مقابلوں کاڈرامہ رچارہی ہیں۔حریت رہنمانے خبردار کیا کہ بھارت جموں وکشمیر میں آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کے لئے مذموم ہتھکنڈوں کا سہارا لے رہا ہے اورہمسایہ ممالک کے ساتھ جنگ کی فضا پیدا کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
واپس کریں