دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
امریکہ کا اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کے لئے روسی عہدیداروں کو ویزے جاری نہ کرنا اقوام متحدہ کی بنیادی مقصد کو نقصان پہنچانے کے مترادف
No image نیو یارک(کشیر رپورٹ)امریکہ اور روس کے درمیان یوکرین کے معاملے پہ جاری نئی کشیدگی کی صورتحال میں امریکی حکومت کی طرف سے روس کے خلاف کاروائیوں سے اقوام متحدہ کے ادارے کو بھی متاثر کیا جا رہا ہے، امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ کے اعلی اجلاسوں میں روسی نمائندوں کو شرکت سے روکتے ہوئے سلامتی کونسل کے مستقل رکن کے خلاف ایسی کاروائی سے اقوام متحدہ کا ادارہ بھی متاثر ہو رہا ہے۔ امریکہ کی بائیڈن انتظامیہ نے اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں منعقد ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کے لئے روس کے عہدیداروں کو ویزے جاری نہیں کئے ہیں جس سے اقوام متحدہ کے قیام کے بنیادی مقصد کو بھی نقصان پہنچایا جار ہا ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے سفیر واسیلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں عالمی رہنماں کے سالانہ اجلاس میں تین ہفتے سے بھی کم وقت رہنے کے مدنظر یہ تشویشناک ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی قیادت والے 56 رکنیوفد کے ایک بھی رکن کو ابھی تک امریکہ میں داخلے کے لیے ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کو لکھے گئے خط میں نیبنزیا نے کہا کہ یہ اور بھی تشویشناک ہے کہ گزشتہ کئی مہینوں کے دوران امریکی حکام اقوام متحدہ کی سرکاری تقریبات میں شرکت کے لیے مجاز روس کے نمائندوں کو انٹری ویزا دینے سے مسلسل انکار کر رہے ہیں ۔ یہ خط جمعہ کی رات کو موصول ہوا ہے۔ روسی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کا میزبان ملک امریکہ قانونی طور پر ویزے جاری کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 19 ستمبر سے شروع ہونے والے اقوام متحدہ کے اعلی سطحی اجلاس میں شرکت کے لیے درخواست ماسکو میں امریکی سفارت خانے کو جمع کرائی گئی ہے۔نیبنزیا نے گوٹیرس سے امریکی حکام پر ایک بار پھر دبا ڈالنے کی درخواست کی کہ وہ تمام روسی نمائندوںاور صحافیوں سمیت ان کے ساتھ آنے والوں کو فوری طور پر ویزے جاری کریں۔غور طلب ہے کہ امریکہ اور روس کے درمین پہلے سے ہی تلخ تعلقات ماسکو کے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے مزید خراب ہو گئے ہیں۔ دریں اثنا، اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ میزبان ملک کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور یہ کہ ہر سال اقوام متحدہ کی تقریبات میں روسی نمائندوں کو سینکڑوں ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ میں روسی مشن کو بار بار یاد دلاتے ہیں کہ ویزوں کے بروقت اجرا کے لیے جلد از جلد امریکہ کو درخواستیں بھیجی جائیں۔کیونکہ روس میں ہمارے سفارت خانے کے خلاف روس کی ناپسندیدہ کارروائی سے ہمارے ملازمین کی تعداد اور ویزا جاری جاری کرنے کی ہماری صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

واپس کریں