دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
بھارت کا روس کے ساتھ فوجی مشقیں کرنا امریکہ کے لئے پریشان کن ہے،وائٹ ہائوس
No image واشنگٹن ( کشیر ررپورٹ ) امریکہ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ بلااشتعال اور وحشیانہ جنگ چھیڑنے والے روس کے ساتھ کسی دوسرے ملک کی مشق کرنا اس کے لیے پریشان کن ہے ۔ وائٹ ہا ئوس نے یہ بات روس میں یکم سے 7 ستمبر تک ہونے والی متعدد ممالک کی فوجی مشق 'ووسٹوک 2022' کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ اس فوجی مشق میں بھارت اور چین بھی حصہ لے رہے ہیں۔ یوکرین کے خلاف جنگ چھیڑنے کے بعد روس میں منعقد ہونے والی یہ پہلی بڑی مشق ہے۔
وائٹ ہائوس کے پریس سکریٹری جین پیئر نے ایئر فورس ون طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ مشقیں کرنے والا کوئی بھی ملک امریکہ کے لیے تشویشناک ہے، کیونکہ روس نے یوکرین کے خلاف بلا اشتعال جنگ چھیڑ رکھی ہے، لیکن اس میں شریک ہر ایک ملک کو فیصلہ کرنا ہے اور امریکہ یہ فیصلہ بھارت پر چھوڑ تاہے۔جب پیئر سے پوچھا گیا کہ ہندوستان پر کوئی دبا ئوکیوں نہیں ہے، تو انہوں نے کہا کہ اس بارے میں امریکہ کا نقطہ نظر یہ ہے کہ روس نے غیر ضروری طور پر جنگ چھیڑ رکھی ہے، اس لیے کسی بھی ملک کا اس کے ساتھ مشق کرنا تشویشناک ہے۔صحافی نے پریس سیکرٹری سے سوال کیا کہ کیا امریکہ نے اس حوالے سے کوئی کارروائی کی ہے یا وہ کسی قسم کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ نہیں کہنا ہے۔
واپس کریں