دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
ایشیا کپ 2022، سیمی فائنل4اور 6ستمبر، فائنل7ستمبر کو کھیلا جائے گا
No image دبئی (کشیر رپورٹ) ہانگ کانگ نے کوالیفائر رائونڈ کے تینوں میچ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ایشیا کپ میں شامل ہو کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان، ہندوستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش ، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔
ایشیا کپ کا پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان27اگست کوہو گا۔ دوسرا میچ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان28اگست کو، تیسرا میچ30اگست کو افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان، چوتھا میچ31اگست کو ہندوستان اور ہانگ کانگ، پانچواں میچ 2ستمبر کو پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ہر گروپ میں پہلے دو نمبر پہ رہنے والی ٹیموں کے درمیان4ستمبر اور6ستمبر کو سیمی فائنل ہو گا جبکہ ایشیا کپ 2022 کا فائنل میچ 7ستمبر کو منعقد ہو گا۔ایشیا کپ کے تمام میچ دبئی میں ہوں گے۔
واپس کریں