دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
فوج کو گلگت بلتستان کے انتخابی عمل سے دور رکھا جائے، سیاسی قیادت اور قومی سلامتی اداروں کا اجلاس
No image گلگت بلتستان کے انتخابات سے متعلق قومی سلامتی کے اداروں کے حکام نے سیاسی رہنمائوں پر واضح کیا ہے کہ فوج کو انتخابی عمل سے دور رکھاجائے۔ گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی قیادت اور قومی سلامتی اداروں کے نمائندوں کے درمیان میٹنگ میں قومی سلامتی کے اداروں کے حکام نے سیاسی رہنمائوں سے کہا ہے کہ پاک فوج ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنے فرائض ماضی کی طرح ادا کرتی رہے گی لیکن انتخابی عمل، پولنگ اور بیلٹ جیسے معاملات میں افواج پاکستان کو دور رکھا جائے اور سول امور اور معاملات کو سول انتظامیہ ہی سرانجام دے۔
'جیو نیوز' کے مطابق اس حوالے سے وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقتدر حلقوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ انہیں کسی کام میں مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں، ملک کی سلامتی اور جمہوریت انہیں عزیز ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں 2018کے عام انتخابات میں فوج کے عمل دخل میں بہت اضافہ کر دیا گیا تھا اور پولنگ سٹیشن کے باہر سیکورٹی کے علاقہ پولنگ والے کمروں کے اندر بھی فوج کو متعین کیا گیا تھا۔
واپس کریں