دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
15ویں ترمیم کشمیریوں کی 75سال قربانیوں کو منہدم کر دے گی،APCنے مشترکہ طور پر15ویں ترمیم کو مسترد کر دیا ہے، چودھری محمد یاسین صدر پی پی پی آزاد کشمیر
No image اسلام آباد (کشیر رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہم نے مشترکہ طورپر 15ویں ترمیم کو مسترد کر دیا ہے۔ چودھری محمد یاسین نے ایک بیان میں کہا کہ 15ویں ترمیم کشمیریوں کی 75سالہ قربانیوں کو منہدم کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہماری انڈیا سے آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ وزارت امور کشمیر کی طرف سے آزاد کشمیر حکومت کو 13ویں ترمیم سے حاصل مالیاتی اور انتظامی اختیارات کے خاتمے اور آزاد کشمیر حکومت کی حیثیت میں تنزلی کے لئے مجوزہ 15ویں ترمیم کے خلاف آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں اور عوام میں شدید ردعمل پایا جا رہا ہے اور اس کوشش کو ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کئے گئے 5اگست2019کے اقدام کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔
واپس کریں