دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
انتظامی اختیارات، ریاستی تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،قائرہ معافی مانگے، وزیر اعظم پاکستان قائرہ سے استعفی لیں۔ ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر
No image مظفرآباد (پ ر )07اگست2022۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حکومت کے انتظامی اختیارات سمیت ریاست کے تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ،وفاقی مشیر برائے امور کشمیر قمرزمان کائرہ اپنے غیر زمہ دارانہ بیان پر کشمیری عوام سے معافی مانگیں۔آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان توصیف عباسی نے بیان میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ قمرزمان کائرہ سے فوری استعفیٰ لیں۔وفاقی مشیر برائے امورِ کشمیر قمرزمان کائرہ کے آزاد کشمیر کی صوبائی حیثیت سے متعلق غیرزمہ دارانہ بیان سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ترجمان حکومت نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر حکومت کے انتظامی اختیارات اور ریاست کے تشخص پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی قمرزمان کائرہ عوام سے معافی مانگے۔
واپس کریں