دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
15ویں ترمیم بچگانہ، جاہلانہ اور احمقانہ ہے، مسلم کانفرنس اس کو یکسر مسترد کرتی ہے، سردار عتیق احمد خان
No image راولپنڈی3اگست( کشیر رپورٹ) مسلم کانفرنس کے قائد سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ 15ویں ترمیم بچگانہ، جاہلانہ اور احمقانہ ہے اور مسلم کانفرنس اس 15ویں ترمیم کو یکسر مسترد کرتی ہے۔بدھ کو اپنے ایک وڈیو بیان میں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اسے زیر غور لانا بھی میں مناسب نہیں سمجھتا ، لیکن اس پر الگ سے بات کسی سٹیٹمنٹ میں کی جائے گی، اس وقت میںیہ وڈیو اس لئے جاری کر رہا ہوں کہ کچھ لوگ یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ، سوشل میڈیا پہ چند سال پہلے چلنے والی میری ایک وڈیوگفتگو کا تعلق 15ویں ترمیم کے ساتھ ہے،اس گفتگو کا 15ویں ترمیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آئینی ترامیم پر، گلگت بلتستان کے معاملے پردھیر کوٹ کے کنونشن میں،نیلم کے کنونشن میں اور کوٹلی بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن میں اس معاملے پہ جامع گفتگو کر چکا ہوںجو ریکارڈ کا حصہ ہے،اس لئے کہیں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے اور اس سے اپنی مرضی کا کوئی تاثر لینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ چند سال پہلے کی جس وڈیو کا حوالہ دیا گیا ہے، وہ پاکستان کی سابق عمران خان حکومت کی طرف سے پاکستان کے سیاسی نقشے کو جاری کرنے کے موقع پر دیا گیا تھا جس میں آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور ہندوستانی مقبوضہ جموں وکشمیر ، لداخ کو پاکستان کے سیاسی نقشے میں شامل کیا گیا تھا۔
واپس کریں