دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
تحریک انصاف مجرم قرار، عمران خان نے جھوٹ پر مبنی فارم ون جمع کرایا،الیکشن کمیشن کا تفصیلی فیصلہ جاری
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) لیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تین رکنی بینچ کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن کافیصلہ ستر صفحات پر مشتمل ہے۔
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ یہ ثابت ہوا ہے کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈ لیے ہیں۔یہ ممنوعہ فنڈ امریکا، آسٹریلیا اور یو اے ای سے عطیات کی صورت لیے گئے،پی ٹی آئی ان اکانٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی، آئین کے مطابق اکانٹس چھپانا غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے،پی ٹی آئی نے عارف نقوی کی کمپنی ووٹن کرکٹ سے ممنوعہ فنڈنگ لی،عارف نقوی کی کمپنی سے 21 لاکھ 21 ہزار 500 امریکی ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ لی گئی،یو اے ای کی کمپنی برسٹل انجنیئرنگ سروسز سے 49 ہزار 965 ڈالرز ممنوعہ فنڈنگ لی،سیا سی جماعتوں کے ایکٹ کے آرٹیکل 6 سے متعلق ممنوعہ فنڈنگ ہے، عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جو غلط بیانی اور جھوٹ پر مبنی ہے،پارٹی اکانٹس سے متعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے،الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیوں نہ ان کے ممنوعہ فنڈز ضبط کیے جائیں، الیکشن کمیشن دفتر قانون کے مطابق باقی کارروائی بھی شروع کرے، فیصلہ کی کاپی وفاقی حکومت کو جاری کی جاتی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تفصیلی فیصلے کا لنک درج ذیل ہے،
https://drive.google.com/file/d/1YiKkMGQxNH0be1QUXPtZIjYhnGNOOJrH/view
واپس کریں