دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے مظفر آباد میں ' ہم ٹی وی' سے وابستہ راجہ نادر امتیاز کو اپنا میڈیا ایڈوائزر مقرر کر دیا
No image مظفر آباد ( کشیر رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے مظفر آباد میں ' ہم ٹی وی' سے وابستہ راجہ نادر امتیاز، مظفر آباد کو اپنا میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق کی دستخط سے جاری ناٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ '' راجہ نادر امتیاز ، مظفر آباد میڈیا ایڈوائزر ہمراہ صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر نامزدگی کی منظوری دی جاتی ہے''۔ نوٹیفیکشن کی کاپی مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے سنیئر نائب صدر راجہ مشتاق منہاس کو ارسال کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ غلام قادر نے چند دن قبل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی عہدیداران کی نامزدگیاں ایک مہینے کے اندر مکمل کی جائیں گی۔ میڈیا ایڈوائزرکی تقرری سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ مرکزی عہدیداران کی نامزدگیاں قسط وار کی جائیں گی۔
واپس کریں