دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
شہید مجاہد کا بیٹا بھی ہندوستانی فوج سے جھڑپ میں شہید،دو ہندوستانی فوجی زخمی
No image سرینگر31جولائی(ساوتھ ایشین وائر)مقبوضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اتوار کی صبح ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کشمیری نوجوان کو ضلع کے علاقے بونیرمیں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔ فوجیوں نے گزشتہ روز بھی ضلع کے علاقے وانیگام بالا میں ایک نوجوان کو شہیدکیاتھا۔جھڑپ میں دو ہندوستانی فوجی زخمی ہوئے۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ فوج، جموں کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف سمیت مشترکہ فورسز نے بارہمولہ کے بونیر علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی جہاں تصادم کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ ایک حریت پسند ارشاد احمد بٹ ولد فیاض احمد بٹ ساکنہ بارہمولہ پٹن کو شہید کیا گیا۔ وہ مئی 2022 سے لاپتہ تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ارشاد کے والد فیاض احمد بٹ حزب المجاہدین کے کمانڈر تھے جنہیں 2015 میں نامعلوم مسلح افراد نے شہید کر دیا تھا۔ 19 ستمبر 2015 کو فیاض احمد بٹ ساکن ویلو ،پٹن کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی تھی۔ بارہمولہ کے ٹنگمرگ شہر کے قریب دیو بگ گاوں میں وہ چھ سال سے زیادہ عرصے تک سرگرم رہے۔
ارشاد کو فروری 2017 میں حزب المجاہدین کے ساتھ وابستہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ارشاد حزب المجاہدین عسکریت پسند تنظیم سے وابستہ سرگرم حریت پسند تھا جو سال 2015 میں اپنے عسکریت پسند والد فیاض احمد بٹ کی شہادت کے بعد حریت پسند بن گیا ۔اسے حال ہی میں 2017 میں گرفتار کرنے کے بعد جیل سے رہا کیا گیا تھا، تاہم، وہ مئی 2022 میں لاپتہ ہو گیا تھا۔
واپس کریں