دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
پروفیسرڈاکٹر خواجہ مختار احمد کو ' ہائیر ایجوکیشن کمیشن' کا چیئرمین مقرر، وزیر اعظم نے کمیٹی کی سفارش پہ منظوری دے دی
No image اسلام آباد ( کشیر رپورٹ) پروفیسرڈاکٹر خواجہ مختار احمد کو ' ہائیر ایجوکیشن کمیشن' کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔وزیر اعظم پاکستان کی دفتر سے جمعہ کو جاری سرکلر کے مطابق پروفیسرڈاکٹر خواجہ مختار احمد کو کمیٹی کی سفارش پر وزیر اعظم پاکستان نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن' کا چیئرمین مقررکرنے کی منظوری دی ہے۔
ڈاکٹر مختار احمد اس سے پہلے بھی ' ہائیر ایجوکیشن کمیشن' کے چیئرمین کے عہدے پہ فائز رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر مختار احمد یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریور سائیڈ سے پی ایچ ڈی ہیں اور ان کے پاس 25 سال سے زیادہ تعلیمی ترقی اور انتظامی تجربہ ہے جس میں تدریس، اعلی تعلیمی انتظامی پالیسی کی ترقی، پراجیکٹ پلاننگ، یونیورسٹی-انڈسٹری تعاون اور متعلقہ امور کی نگرانی شامل ہے۔انہوں نے ممتاز قومی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کیا ہے اور اپنے ساتھ تعلیمی قیادت کی منفرد مہارت کے حامل ہیں۔ پروفیسرڈاکٹر خواجہ مختار احمد کی شخصیت ریاست جموں وکشمیر کے باشندوں کے لئے بھی باعث فخر ہے۔
واپس کریں