دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے امریکن ایمبیسی کی پولیٹیکل سیکشن کی انچارج اینڈریاہیلہر کی ملاقات
No image اسلام آباد( پی آئی ڈی)29 جولائی2022ء۔صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کمیونٹی اور امریکہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اگرچہ امریکہ نے پہلے بھی مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے دلچسپی لی ہے تاہم اس میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے کیونکہ مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی ہے اور پاک،بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور دونوں کی درمیان کوئی چھوٹا یا بڑا حادثہ ایک بڑی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے جو کہ پوری دنیا کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ لہذا امریکہ اورساری انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آبادمیں امریکن ایمبیسی کی پولیٹیکل سیکشن کی انچارج اینڈریاہیلہر(جو کہ ایک طویل عرصے سے پاکستان میں امریکن ایمبیسی میں پولیٹیکل سیکشن میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں اُن کی واشنگٹن روانگی سے قبل) سے ایک ملاقات میں کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت نے 5اگست2019کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وہاں پر انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے اور یاسین ملک سمیت بہت سے حریت رہنماؤں کو پابند سلاسل کیا ہوا ہے۔ لہذاامریکہ اور انٹرنیشنل کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم رکوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا رول ادا کریں۔

واپس کریں