دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
لداخ میں کم وقت میں فوج بھجوانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں نو کلومیٹر طویل ٹنل
No image سرینگر۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگر سے لداخ جانے کے لئے منالی کے مقام پر نو کلومیٹر طویل سرنگ قائم کر لی ہے جس سے بھارتی فوج کو لداخ میں کم وقت میں بھیجا جا سکے گا۔دس ہزار فٹ بلندی پر واقع اس ٹنل کا نام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے نام پر رکھا گیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ جلد ہی اس ٹنل کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔یہ ٹنل دس سال کے عرصے میں مکمل ہوئی ہے۔اس پہاڑی سرنگ سے منالی اور لداخ کے درمیان فاصلہ 46 کلومیٹر کم ہو جائے گا۔واضح رہے کہ لداخ پر چین اپنا علاقہ ہونے کا دعویدار ہے اور گزشتہ چند ہفتوںمیں چین کی فوج نے لداخ میں ایک بڑے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے ۔ چین اور بھارت کی فوجیں جنگ کی مکمل تیاری کے ساتھ لداخ میں آمنے سامنے ہیں۔ بھارت لداخ میں شدید دبائو اور پریشانی کا شکار ہے۔
واپس کریں