دل بعض و حسد سے رنجور نہ کر یہ نور خدا ہے اس سے بے نور نہ کر
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر تماشائی نہ بنے، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس
No image اسلام آباد(پی آئی ڈی)29 جولائی 2022۔وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ یاسین ملک بھوک ہڑتال کے باعث شدید بیمار ہیں،عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر تماشائی نہ بنے،یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی نا انصافی پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے،عالمی دنیا نے مسئلہ کشمیر کو سنجیدہ نہ لیا تو کشمیر ایک سلگتی چنگاری ہے،جو دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔ بھارتی فاشسٹ حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔عالمی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی یاسین ملک پر ہونے والے ظلم پر خاموش ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر عالمی میڈیا انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ یاسین ملک گزشتہ جمعے سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ اذیتوں اور مناسب طبی سہولیات کی عدم فراہمی سے یاسین ملک کی صحت انتہائی گرچکی ہے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ بھارتی حکام حریت قائدین کو مسلسل نظر بند اور طبی و دیگر بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر آہستہ آہستہ موت کے منہ میں دھکیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا نوٹس لیں۔وزیراعظم نے کہاکہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم کرنے کیلئے ہندوستانی انتہا پسند حکومت کی جانب سے بدترین انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہ انسانی تاریخ کے بدترین مظالم اور عقوبت خانوں میں مظالم ڈھا کر نہ تو حقائق کو تبدیل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ختم کیا جا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ناگزیر ہے اگر مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو دنیا میں امن کا قیام خواب ہی رہے گا۔
واپس کریں